بارات تاخیر سے پہنچنے پر دلہن نے پڑوسی سے شادی کرلی
تفصیلات کے مطابق بھارتی ریاست ریاست ہریانہ کے ضلع فریدآباد کے گاؤں بجنور ننگلجات میں یہ انوکھا واقعہ پیش آیا جہاں شادی کے دن باراتیوں کے وقت مقررہ پر نہ پہچنے پر دلہن اور ان کے گھر والوں نے باراتیوں کو تشددکا نشانہ بنایا اور اپنے پڑوسی سے شادی کرلی۔
بھارتی خبر رساں ادارے کا کہنا تھا کہ دلہن کے گھر والوں نے دولہے کے خاندان کو مارنپیٹنے کے بعد ان کا قیمتی سامان چھین کر انہیں جیلبھی بھجوا دیا۔پولیس نے انکشاف کیا کہ یہ جوڑا رسم و رواج کے ساتھ ایک روایتی شادی کی تقریب کرنا چاہتا تھا، چھ ہفتے قبل جوڑے نے ایک اجتماعی شادی کی تقریب کے موقع پر شادی کی تھی اور اس وقت دلہن اپنے سسرال نہیں گئی تھی کیونکہ وہ ایک روایتی شادی کرنا چاہتی تھی۔
فرید آباد پولیس نے بتایا کہ دونوں خاندانوں میں جہیز کے معاملے کو لے کر بھی اختلافات تھے۔دلہن کے خاندان نے دعویٰ کیا کہ دولہا اور اس کے والد نے ان سے موٹرسائیکل اور نقد رقم کا مطالبہ کیا تھا اور جب ان کا مطالبہ پورا نہیں کیا گیا تو یہ ان کے گھر والوں کو دھمکیاں دے رہے تھے۔مقامی میڈیا کے مطابق باراتیوں کو دن کے 2 بجے آنا تھا تاہم وہ رات میں بارات لے کر آئے، تاخیر سے آنے کی وجہ سے دلہن آگبگولہ ہوگئی اور دلہن کے گھر والوں نے باراتیوں کی درگت بنادی۔بھارتی خبر رساں ادارے کا کہنا ہے کہ تمام تر صورتحال کے بعد پولیس نے معاملے کو سلجھایا تاہم دلہن نے طے شدہ لڑکے سے شادی کرنے کے بجائے کسی اور سے شادی کرلی
Leave a Reply