پھیپھڑوں کی صفائی:سانس کی تنگی سے مکمل نجات

Sharing is caring!پھیپھڑے ہمارے نظام تنفس کا اہم جزو ہیں۔ یہ آکسیجن کو ہمارے جسم میں لے جانے اور کاربن ڈائی آکسائیڈ کو خارج کرنے میں اہم کردار ادا کرتے ہیں۔ اس وجہ سے ان کو صحت مند رکھنا بھِی بہت ضروری ہے۔ ہمارے پھیپھڑوں میں جمع ہونے والے فاضل مادے ہماری صحت کے لیے بہت نقصان دہ ثابت ہوتے ہیں۔

ہمارے پھیپھڑوں میں ٹاکسن کی زیادہ مقدار جمع ہو جاتی ہے۔ جس سے دمہ اور سانس کی بیماریوں جیسے مسائل سامنے آتے ہیں۔ آج ہم آپ کو اس تحریر میں پھیپھڑوں کی صفائی کے بارے میں آسان گھریلو نسخے بتا نے جا رہے ہیں۔ آپ ادرک کا استعمال کر کے اپنے پھیپھڑوں کو صحت مند رکھ سکتے ہیں۔ ادرک کے استعمال سے نظام دوران خ ون بہتر ہوتا ہے۔ پھیپھڑوں کو کنیسر جیسے م وذی مرض سے محفوظ رکھنے کے لیے ادرک کا استعمال کریں۔تمباکو نوشی کی وجہ سے پھیپھڑوں میں رہریلے مادے جمع ہو جاتے ہیں۔ اس لیے ادرک کا استعمال فائدہ مند ثابت ہوتا ہے۔اس کے لیے روزانہ ایک کپ ادرک کا قہوہ پئیں۔ اس میں آدھے لیموں کا رس ڈال لیں تو یہ بہت فائدہ مند ثابت ہو گا۔پودینہ آپ کے پھیپھڑوں کو صاف کرنے کےلیے قدرتی طور پر فائدہ مند ثابت ہوتا ہے۔ پودینے کے اندر میتھانول پایا جاتا ہے جو آپ کے نظام تنفس کو بہتر کرتا ہے۔ اور یہ پھیپھڑوں سے پیدا ہونے والی بیماریوں کو ختم کرنے میں مدد گار ثابت ہوتا ہے۔

پودینے کے چار سے پانچ پتے آپ سلاد کے طور پر استعمال کریں۔ اس کے علاوہ پودنیے کا قہبو ہ بنا کر بھی استعمال کر سکتے ہیں جیسے ادرک کا قہوہ دو ہفتوں تک لگا تارادرک اور پودینے کا قہوہ پینے سے آپ کے پھیپھڑوں کی صفائی ہو جاے گی۔لیموں پانی اپ کے پھیپھڑوں کو صاف کرنے میں اہم کردار ادا کرتا ہے۔ اس کے لیے اپ ایک گلاس پانی میں ایک لیموں کا رس نچوڑ لیں اور روزانہ پئیں۔ اس سے آپ کے گردے اور پھیپھڑے دونوں صاف ہو جائیں گے۔لیموں پانی کا استعما ل بھی ۲ ہفتوں تک کریں ۔گاجر کا جوس آپ کے جسم میں خ ون کی کمی کو پورا کرتا ہے۔ اس کے علاوہ پھیپھڑوں کی صفائی میں بھی نمایاں ثابت ہوتا ہے۔ گاجر کا جوس استعمال کرکے آپ اپنے جسم میں موجود فاضل مادوں کو ختم کر سکتےہیں۔روزانہ ایک گلاس گاجر کا جوس استعمال کریں۔

Leave a Reply

Your email address will not be published. Required fields are marked *