100روپے کا موبائل کارڈ ریچارج کرنے پر کتنی کٹوتی ہو گی؟موبائل صارفین کو بڑا جھٹکا

100روپے کا موبائل کارڈ ریچارج کرنے پر کتنی کٹوتی ہو گی؟

موبائل صارفین کو بڑا جھٹکا کراچی (نیوز ڈیسک) وفاقی حکومت کے منی بجٹ میں ٹیلی کام سروسز پر ایڈوانس ٹیکس کی شرح 10 فیصد سے بڑھا کر 15 فیصد کیے جانے سے 100 روپے کا بیلنس چارج کرنے والے صارفین کو اب 72.80 روپے کا بیلنس ملے گا۔تفصیلات کے مطابق منی بجٹ میں تجویز کیا گیا کہ اب موبائل صارفین کے 100 روپے کے بیلنس میں سے ایڈوانس ٹیکس کی مد میں 13 روپے کی کٹوتی ہوگی جو اس سے پہلے 9 روپے 10 پیسے ہوتی تھی۔ سیلز ٹیکس کی مد میں صارفین 100 روپے کے بیلنس پر بدستور 14 روپے 80 پیسہ ادا کریں گے۔واضح رہے کہ جنوبی ایشیا میں پاکستان کا شمار ٹیکسوں کی شرح کے لحاظ سے دوسرے سرفہرست ملک کے طور پر کیا جاتا ہے۔منی بجٹ میں ایڈوانس ٹیکس بڑھنے سے پاکستان میں ٹیلی کام خدمات اور انٹرنیٹ بھی مہنگا ہوجائے گا۔دوسری طرف پاکستان مسلم لیگ ن کے قائد اور سابق وزیراعظم میاں محمد نوازشریف کیخلاف ایل ڈی اے پلاٹوں کی تقسیم کے کیس کی انویسٹی گیشن بند کرنے کا فیصلہ کرلیا گی

Leave a Reply

Your email address will not be published. Required fields are marked *