ٹماٹر کا جوس کولیسٹرول کنٹرول کرنے میں آپ کی مدد کس طرح کر سکتا ہے؟ جانیں ماہرین کی رائے
ٹماٹر ہمارے گھروں میں موجود ایک عام سی سبزی ہے جس کا استعمال ہم روزانہ ہی کرتے ہیں، چاہے وہ کھانا بنانے کے لئے کریں یا پھر خوبصورتی کو بڑھانے کیلئے ۔ ٹماٹر کا شمار سائنسی اعتبار سے کسی سبزی میں نہیں بلکہ پھل میں ہوتا ہے کیونکہ اس میں پھلوں کے جیسا ذائقہ ہوتا ہے ۔ مگر چونکہ ٹماٹر کھانے پکانے میں استعمال ہوتا ہےیہی وجہ ہے کہ ہم ٹماٹر کو سبزی سمجھتے ہیں ۔
ٹماٹر میں قدرتی طور پر وٹامن اے، سی، ایچ، فولاد، نمکیات، اینٹی آکسیڈنٹ، لائیکوپین، فولیٹ، پوٹاشیئم، فائبر، کاربس، وٹامن بی 9، بیٹا کیروٹن، کلوروجینک ایسڈ، گاما امینو بیوٹیرونک ایسڈ، فلاوینوائڈ جیسے اہم مرکبات اور اجزاء پائے جاتے ہیں جس سے ہمیں مختلف قسم کے فوائد ملتے ہیں۔
ٹماٹر کے استعمال کے مختلف طریقے تو آپ کو معلوم ہی ہیں ۔ یہ مختلف پکوان میں، سلاد کے طور پر، پیسٹ بنا کر، گودا نکال کر اور ٹماٹر کا جوس بنا کر استعمال کیا جاتا ہے ۔ یہ تو آپ جانتے ہی ہیں کہ ہر چیز کے استعمال کے طریقے اور فوائد دونوں مختلف ہوتے ہیں اور جہاں فائدے آتے ہیں تو اس کے برعکس غلط استعمال کرنے پر نقصانات بھی ہوتے ہیں ۔
آج ہم آپ کو صرف ایک ٹماٹر کا جوس روزانہ پینے کے وہ فوائد بتارہے ہیں ، جو ہوسکتا ہے آپ کو معلوم ہو لیکن شاید آپ کو اس بات پر یقین نہ ہو کہ واقعی اس کو پینے سے کوئی فائدہ ہوگا بھی یا نہیں ۔ لہذا ہم آپ کو تحقیق کے مطابق تمام معلومات دیں گے اور استعمال کا صحیح طریقہ بھی بتائیں گے تاکہ آپ کی صحت پر کسی قسم کے کوئی منفی اثرات نہ پڑیں ۔
ٹوکیو میڈیکل یونیورسٹی کی ایک تحقیق جو کہ نیوٹریشن جنرل میں شائع کی گئی ہے اس کے مطابق :
” ٹماٹر کا استعمال آپ کو اس وقت فائدہ دے گا جب تک آپ اس کے استعمال کا صحیح طریقہ اپنائیں اور ایک محدود مقدار میں استعمال کریں لیکن اگر اس کا بے جا ، وقت بے وقت استعمال کیا جائے، تو یہ آپ کی صحت کے لئے ایک بڑا مسئلہ بن سکتا ہے۔”
ٹماٹر کے جوس کے فوائد:
ٹماٹر کے ایک گلاس جوس کے یہ اہم فوائد آپ بھی جان لیں تاکہ خود کو جلد ہی صحت مند بنا سکیں:
• گھبراہٹ اور بے چینی:
جاپانی ماہرین کہتے ہیں کہ:
” ٹماٹر میں مختلف ایسے نامیاتی مرکبات شامل ہوتے ہیں جو کہ آرام کش ہوتے ہیں یعنی جن کے استعمال سے جسم میں سکون اور آرام کے ہارمونز کو طاقت ملتی ہے اور وہ بہتر طور پر کام کرنے لگتے ہیں ۔ یہی وجہ ہے کہ ٹماٹر گھبراہٹ اور بے چینی کو دور کرنے میں مفید ہے۔
ناشتے کے بعد آپ روز ایک گلاس یہ جوس پیئیں تو اس سے آپ کی بے چینی و اضطراب میں کمی ہوگی اور ذہنی و جسمانی سکوں بھی میسر ہو گا۔
• کولیسٹرول کنٹرول:
اس میں چونکہ مختلف قسم کے ایسڈز بھی پائے جاتے ہیں جو کہ آپ کے بڑھے ہوئے کولیسٹرول کو کم کرنے کے لیے مثبت کردار ادا کرتے ہیں ۔
ماہرین کی رائے کے مطابق:
”وہ حضرات جن کی خوراک متوازن نہیں ہوتی ان کا دراصل کولیسٹرول عام انسان کے مقابلے بہت زیادہ ہوتا ہے ۔ اور اس کو کنٹرول کرنے کے لیے لی جانے والی ادویات اور ٹوٹکے اکثر اوقات اپنے سائیڈ افیکٹ چھوڑ جاتے ہیں، جس سے کولیسٹرول معمول سے زیادہ تیزی سے بڑھنے لگتا ہے ۔ یہ جسمانی خلیوں کے بگاڑ کی بھی بڑی وجہ بنتا ہے۔
لیکن اگر آپ اپنے بڑھتے ہوئے کولیسٹرول سے بہت پریشان ہوگئے ہیں اور دواؤں کے سائیڈ افیکٹس بھی اآپ کو بھگتنے پڑرہے ہیں تو ایسے میں آپ ٹماٹر کو اپنی خوراک کا حصہ بنالیں اور اس کو جوس 8 ماہ تک لگاتار دوپہر کے کھانے کے بعد پئیں۔ آپ چاہیں اور جب ضروری سمجھیں، اسے پی لیں لیکن دن میں ایک ہی وقت پئیں ،کیونکہ اس سے زیادہ پینے سے آپ کو دل کے امراض ہوجانے کے خدشات زیادہ بڑھ جاتے ہیں ”
Leave a Reply