ذرا سا سرسوں سینے کی جلن دور کرنے میں مفید ہے مگر کیسے؟ جانیں سرسوں کے اہم فوائد

سینے میں جلن کا مسئلہ اکثر لوگوں کو ہو جاتا ہے چاہے کم یا زیادہ اور بعض لوگوں کو تو ہر وقت ہی اس کا مسئلہ رہتا ہے دراصل سینے کی جلن کی بنیادی وجہ تیزابیت ہوتی ہے۔ جوکہ اس وقت ہوتی ہے کہ جب ہمارا پیٹ مذید کھانا ہضم کرنے کی صلاحیت ختم کردیتا ہے یعنی جب اور مذید کھانا پیٹ ہضم نہیں کرپاتا تو خوراک کو ہضم کرنے والا تیزاب ہماری کھانے کی نالی میں آجاتا ہے

جس سے سینے میں اور بعض اوقات حلق میں بھی جلن محسوس ہوتی ہے۔ لیکن اس مسئلے میں ذرا سا سرسوں بھی آپ کی بھی بہت مدد کرسکتا ہے۔ کیونکہ سرسوں میں فیٹ، پروٹین، منرلز، ڈائٹری فائبر، پوٹاشئیم اور سوڈیم وغیرہ پائے جاتے ہیں جو اس کو تیزابیت اور سینے کی جلن ختم کرنے کے لئے مفید بناتے ہیں۔

استعمال:

سرسوں کا پیسٹ بنا کر ایک چمچ استعمال کرنے سے یہ سینے کی جلن کو دور کرتا ہے لیکن اس کو استعمال کرنے کے لئے آپ کو چاہئیے خشک سرسوں، ایک سے دو کپ پانی، ایک چمچ ہلدی اور ایک چمچ نمک، کالی مرچ اور تھوڑا سا پسا ہوا لہسن۔ ان تمام چیزوں کو ایک پین میں ڈالیں اور اچھی طرح پکائیں جب تک کہ گاڑھا سا پیسٹ تیار نہ ہوجائے۔ تقریباً ادھے گھنٹے میں سرسوں کا پیسٹ تیار ہوجائے گا۔ تیزبیت یا جلن کی صورت میں ایک چمچ سرسوں کا پیسٹ سادے پانی کے ساتھ استعمال کریں آپ دیکھیں گے کہ تیزابیت جلد ہی ختم ہوجائے گی اور آپ کو راحت ملے گی۔

Leave a Reply

Your email address will not be published. Required fields are marked *