چھے شادیاں کرنے والا مجاہد

کسی صاحب نے چھ شادیاں کیں لیکن ہر شادی کے بعد اس کی بیوی کا انتقال ہو جاتا تھا‘ جس کے بعد کوئی خاتون اس کے ساتھ شادی کرنے کیلئے تیار نہیں ہوتی تھی۔ اس گاؤں میں ایک ایسی خاتون بھی رہتی تھی جس نے چھ شادیاں کی تھیں اور اس کے چھ خاوند بھی شادی کے بعد فوت ہو گئے تھے۔گاؤں کے

لوگوں نے فیصلہ کیا ہم کیوں نہ ان دونوں کی شادی کرا دیں اور اس کے بعد دیکھیں دونوں میں سے کون زندہ رہتا ہے۔ گاؤں کے لوگوں نے دونوں کانکاح کرا دیا۔ اگلے دن دیکھا وہ دونوں تو زندہ ہیں لیکن وہ مولوی صاحب انتقال کر گئے ہیں جنہوں نے دونوں کا نکاح پڑھایا تھا۔

ایک عرب نوجوان ایک جگہ اپنے رشتے کیلئے لڑکی پر شرعی نظر ڈالنے کیلئے گیا۔لڑکا بیٹھک میں لڑکی کے باپ کے ساتھ بیٹھا تھا کہ نقاب پہنے ہوئے ایک پردے دار لڑکی اندر آئی، لمحہ بھر کیلئے لڑکے کو بغور دیکھا اور کچھ کہے بغیر واپس چلی گئی۔نوجوان نے لڑکی کے باپ سے شکوہ کرتے ہوئے کہا: اس نے تو نقاب نہیں ہٹایا اور نہ ہی میں نے دیکھا ہے ۔لڑکی کے باپ نے کہا: بیٹے، اس نے مجھے کہا تھا کہ اگر مجھے لڑکا پسند نہ آیا تو میں نے نقاب نہیں اتارنا۔نوجوان سمجھتا تھا شریعت نے یہ رعایت بس اْسی کیلئے رکھ چھوڑی ہے

Leave a Reply

Your email address will not be published. Required fields are marked *