ناکام لوگوں کی 7عادتیں
بُری عادتیں کبھی کبھار آپ کی زندگی اور آپ کےکیریئر کو پستی کی طرف لے جاتی ہے۔ البتہ کوئی انسان بھی پرفیکٹ نہیں لیکن ہر انسان کو یہ شعور ضرو ر ہے کہ اس کے کون سی عادتیں عمل اچھی ہیں اور کونسی بُری۔یہی عادتیں اور بُرائیاں آپ کی زندگی میں ناکامیابی لے کر آتی ہے۔ اسی لئے آج ہم آپ کو ناکام لوگوں کی وہ 9عادتیں بتانے جارہے ہیں جنہیں مدنظر رکھتے ہوئے آپ کو اپنے عمل میں تبدیلی لانی ہوگی تاکہ آپ ایک کامیاب شخص بن سکے۔
٭سستیپروفیشنل زندگی میں یقیناً سستی دکھانا ایک ناقابل عمل ہے۔ جس کی وجہ سے آپ اپنی نوکری اور عزت کھو سکتے ہیں اور یہی ایک وجہ ہے کہ ناکام لوگ زیادہ سست ہوتے ہیں۔٭دل میں بغض رکھناضروری نہیں کہ آپ ہر انسان سے پیار کریں ، انہیں پسند کریں یا ان کی عزت کریں ۔ بعض لوگوں کو کچھ لوگ ناپسند ہوتے ہیں جس میں کوئی بُرائی نہیں لیکن دل میں بغض رکھنا ناکام لوگوں کی نشانی ہے کیونکہ دل میں بغض رکھنا اپنا وقت اور قوت ظائع کرنے کا ذریعے ہے جو کہ آپ کو کامیابی سے روکتا ہے۔٭کسی کے مطابق کام کرناجب آپ جوان ہوجاتے ہیں تو اپنے اپنی زندگی کا ایک مقصد اور ایک کیرئیر چن لیا ہوتا ہے اور ایسے میں یہ سوچنا کہ دوسرے لوگ آپ کے کام کے بارے میں کیا کہتے ہیں یا کیا سوچتے ہیں ایک ناکام شخص کی نشانی ہے۔ کبھی بھی اپنی زندگی کا فیصلہ لیتے ہوئے دوسروں کی نہ سننے بلکہ وہ کریں جو آپ کے کام آئے۔٭فضول خرچیفضول خرچی کرنانا کام لوگوں کی ایک بڑی نشانی ہے ۔ کیونکہ شروعات میں یہ فضول خرچی آپ کو اتنی بُری نہیں لگتی لیکن آگے جاکر جب مالی مسائل سامنے آتے ہیں تو آپ کچھ نہیں کرپاتے۔
٭جھوٹ بولناجھوٹ وہی لوگ بولتے ہیں جو سچ سے ڈرتے ہیں اور سچ سے ڈرنے والے لوگ کبھی کامیاب نہیں ہوپاتے۔ ایک سچ چھپانے کیلئے جو سو جھوٹ بول سکتا ہے وہ اپنی کامیابی سے دور چلے جاتا ہے۔ اسی لئے اگر آپ جھوٹ بولتے ہیں تو یہ عادت فوراً چھوڑ دیں اور سچ بولنا سیکھ لے۔٭آپ اپنا خیال نہیں رکھتےآپ دنیا کی تمام کامیابی حاصل کرسکتے ہیں لیکن اگر آپ اپنی صحت کا خیال نہیں رکھتے تو یہ تمام کامیابی کسی فائدے کی نہیں۔کامیاب ہونے کے چکر میں خود پر ذہنی دباؤ نہ ڈالیں بلکہ ورزش اور اچھی ڈائٹ کو اپنی زندگی کا حصہ بنائے۔٭خراب باڈی لینگویجہر ناکام شخص میں ایک چیز بڑی واضح آپ کو دکھ سکتی ہے اور وہ ہے ان کی باڈی لینگویج ۔ باڈی لینگویج سے آپ کی شخصیت پر بڑا گہرا اثر پڑتا ہے اور یہ گفتگو کرنے سے زیادہ اہمیت رکھتا ہے۔
Leave a Reply