وٹامن ڈی سے بھرپور یہ 8 کھانے ذیابطیس کو قابو میں رکھ کر ہڈیوں کو مضبوط بناتے ہیں
ہمارے جسم کو روزانہ کے کام صحت مندانہ طریقے سے سرانجام دینے کے لیے مناسب غذائی اجزا جن میں وٹامنز اور مرنلز وغیرہ شامل ہیں کی روزانہ کی بنیاد پر ضرورت ہوتی ہے اور ان وٹامنز میں وٹامن ڈی ایک انتہائی اہم وٹامن ہے جو اگر جسم میں کم ہو جائے تو کئی طریقے کے مسائل پیدا کرتا ہے جن میں ہڈیوں کی کمزوری، جوڑوں کا درد، کمر اور پٹھوں کا درد وغیرہ شامل ہیں اور اگر وٹامن ڈی کی کمی لمبے عرصے تک نظر انداز کی جاتی رہے تو یہ سنگین مسائل جن میں گھٹیا، ریکٹس اور اسٹیوپروسس جیسی بیماریوں کا باعث بنتا ہے۔
امریکہ میں وٹامن ڈی پر شائع ہونے والی ایک تحقیق کے نتائج میں یہ بات اخذ کی گئی کہ وٹامن ڈی ذیابطیس جیسے مرض کو نہ صرف کنٹرول میں رکھنے میں مدد دیتا ہے بلکہ یہ وٹامن ذیابطیس کو پیدا ہونے سے روکنے میں بھی اہم کردار سر انجام دیتا ہے، اور تحقیق سے اس بات کا بھی پتہ چلتا ہے کہ وٹامن ڈی پھیپھڑوں میں پائے جانے والے تپ دق کے بیکٹریا سے لڑنے میں بھی مدد دیتا ہے۔
وٹامن ڈی حاصل کرنے کا ایک بڑا ذریعہ سُورج کی روشنی ہے اور پاکستان میں اگرچہ زیادہ تر مقامات پر روزانہ تیز دھوپ نکلتی ہے لیکن اسکے باوجود ایک اندازے کے مطابق پاکستان کے 80 فیصد سے زائد افراد اس وٹامن کی کمی کا کسی نہ کسی طرح شکار ہیں۔
وٹامن ڈی کو سن شائن وٹامن بھی کہا جاتا ہے لیکن اسے حاصل کرنے کے لیے سُورج کی روشنی واحد ذریعہ نہیں ہے بلکہ کُچھ کھانے پینے کی اشیا بھی ایسی ہیں جن سے یہ وٹامن وافر مقدار میں حاصل کیا جا سکتا ہے اور اس آرٹیکل میں 7 ایسے ہی کھانے شامل کیے جا رہے ہیں جو وٹامن ڈی سے بھرپور ہوتے ہیں۔
نمبر 1 انڈے: انڈے سپر فوڈز میں شمار ہوتے ہیں اور ان میں پروٹین کی ایک بڑی مقدار پائی جاتی ہے اور ساتھ ہی ان میں جسم کے لیے کئی اہم غذائی اجزا سمیت وٹامن ڈی بھی بڑی مقدار میں پایا جاتا ہے اور اگر ان کا استعمال ناشتے میں بڑھا دیا جائے تو یہ وٹامن ڈی کی کمی کو پیدا ہونے سے روکتے ہیں اور جسم کو سارے دن کے لیے مناسب غذائی اجزا کی فراہمی دیتے ہیں اور چاک و چوبند رکھتے ہیں۔
نمبر 2 دہی: یہ زبردست کھانا پروبائیوٹیک کھانوں میں شمار ہوتا ہے اور اس میں ایسے بیکٹریا پائے جاتے ہیں جو ہمارے نظام انہظام کے لیے انتہائی فائدہ مند ثابت ہوتے ہیں لیکن اسکے ساتھ ساتھ دہی وٹامن ڈی سے بھی بھرپُور ہوتا ہے اور اگر اسکا استعمال روزانہ کی بُنیاد پر کیا جائے تو یہ سارے جسم کی صحت پر انتہائی اچھے اثرات مرتب کرتا ہے۔
نمبر 3 دُودھ: یہ کھانا انسان کی نشوونما میں سب سے اہم کردار ادا کرتا ہے کیونکہ اس میں کیلشیم اور پروٹین جیسے غذائی عناصر شامل ہیں اور ساتھ ہی دُودھ میں وٹامن ڈی بھی پایا جاتا ہے لیکن بالغ افراد کے لیے ضروری ہے کہ وہ دُودھ کو رات سونے سے پہلے استعمال کریں کیونکہ انکے لیے سونے سے پہلے دُودھ پینا زیادہ فائدہ مند ثابت ہوتا ہے اور جسم کو نیند کے دوران پرسکون رکھنے کا باعث بنتا ہے۔
نمبر 4 پالک: آئرن سے بھرپور یہ سبزی صحت کے لیے کئی طریقوں سے انتہائی مفید سمجھی جاتی ہے کیونکہ یہ خون پیدا کرتی ہے اور ساتھ ہی اس میں وٹامن ڈی بھی پایا جاتا ہے اور اگر پالک کو روزانہ کی خوراک میں شامل کر لیا جائے تو یہ وٹامن ڈی کی کمی پیدا ہونے سے روکنے میں اہم کردار ادا کرتی ہے۔
نمبر 5 مشروم: یہ سبزی ہمارے مُلک میں زیادہ عام نہیں ہے لیکن کُچھ عرصے سے لوگوں کو اس کی خوبیوں کا اندازہ ہونا شروع ہو چُکا ہے، فائبر سے بھرپور یہ سبزی بھی وٹامن ڈی کی کمی کو دُور کرنے میں اہم کردار ادا کر سکتی ہے۔
نمبر 6 سویا: اس پودے کے بیج بھی صحت کے لیے کئی ضروری اجزا سے بھرپور ہوتے ہیں خاص طور پر یہ پروٹین حاصل کرنے کے ایک اچھا ذریعہ ہے اور اس میں وٹامن ڈی کی موجودگی اسے صحت کے لیے کئی طریقے سے فائدہ مند بنا دیتی ہے۔
نمبر 7 پنیر: ہمارے ملک میں پنیر کا استعمال کھانوں میں زیادہ نہیں کیا جاتا اور اسکی جگہ دہی کو جگہ دی جاتی ہے اور اگرچہ دہی اور پنیر دونوں دُودھ سے ہی بنتے ہیں اور وٹامن ڈی سے بھرپور ہوتے ہیں لیکن پنیر میں شامل وٹامن ڈی اور کیلشیم ہڈیوں اور پٹھوں کو تقویت دیتے ہیں اور یہ کھانے کے ذائقے کو بھی چار چاند لگا دیتا ہے۔
نمبر 8 مچھلی: ایسی مچھلی جس کے گوشت میں چربی کی مقدار زیادہ ہو صحت کے لیے انتہائی مفید مانی جاتی ہے کیونکہ اس میں اومیگا تھری فیٹی ایسڈ شامل ہوتے ہیں جو دل کے لیے انتہائی مفید چیز ہیں اور ساتھ ہی یہ وٹامن ڈی سے بھی بھرپور ہوتی ہے اور اگر اسے روزانہ کی خوراک میں شامل کیا جائے تو یہ صحت کو چار چاند لگا دیتی ہے۔
Leave a Reply