یہ پانچ چیزیں کھانا آپ کو تیزی سے بوڑھا کر دے گا

کوئی نہیں چاہتا کہ وہ اپنے وقت سے پہلے بوڑھا نظر آنے لگے خراب طرز زندگی اور غلط خوراک کی وجہ سے آپکے چھرے پر جلد جھریاں پڑھنا شروع ہو سکتی ہیں۔ ماہرین خراب جلد کے پیچھے بنیادی طور پر دو وجوہات بیان کرتے ہیں۔ پہلی سورج کی روشنی میں ضرورت سے زیادہ نمائش اور دُوسری گلائی کیشن اینڈ پروڈکٹس۔ گلائی کیشن اینڈ پروڈکس اُس وقت بنتی ہیں جب پروٹین یا چکنائی چینی کے ساتھ مل جاتی ہے ان دونوں چیزوں کو کنٹرول کرنا آپ کے ہاتھ میں ہے دھوپ میں نکلنے سے پہلے ہمیشہ سن اسکرین لگائیں اور اپنی خوراک پر توجہ دیں۔

ماہرین صحت کے مطابق بعض غذائی اشیاء جلد کو قبل ازوقت بوڑھا بنانے کا باعث بنتی ہے اس سے چہرے پر جھریاں نمودار ہونے لگتی ہیں اگر آپ بھی صحت مند اور چمکدار جلد چاہتے ہیں تو ان چیزوں کو کھانے سے گریز کریں۔

آلو کی چپس: فرنچ فرائز کھانے میں بہت لذیذ ہوتے ہیں لیکن ان میں نمک اور تیل بھی بہت زیادہ ہوتا ہے یہ تیز درجہ حرارت پر بنائے جاتے ہیں جو فری ریڈیکلز کو بڑھا دیتے ہیں جس کی وجہ سے انہیں کھانے سے جلد خراب ہو جاتی ہے اور عمر بڑھنے کا عمل کو تیز ہوجاتا ہے۔ زیادہ نمک کھانے سے پانی کی کمی شروع ہو جاتی ہے اس کی وجہ سے جلد ڈھیلی پڑ جاتی ہے اور جھریاں پیدا ہونے لگتی ہیں اگر آپ کو فرنچ فرائز بہت پسند ہے تو اسے آلو کے بجائے شکرقندی سے بنا لیں اور فرائی کرنے کی بجائے بیک کرلیں۔

چینی: شوگر جلد کے مسائل جیسے ایکنی کی سب سے بڑی وجہ ہے۔ شوگر گلائی کیشن اینڈ پروڈکٹس بناتی ہے جو کولیجن کو نقصان پہنچاتی ہے۔ کولیجن ایک قسم کی پروٹین ہے جو جلد کو صاف رکھنے کا کام کرتا ہے۔ جب جسم میں شوگر کی مقدار بہت زیادہ ہو جائے تو گلائی کیشن پروڈکٹس AGE خودبخود بننا شروع ہو جاتی ہیں۔ اگر آپ میٹھا کھانے کے بہت زیادہ شوقین ہیں تو چینی سے بنے کھانے کھانے کی بجائے تازہ پھل کھانے کو ترجیح دیں کیونکہ تازہ پھل جہاں آپ کی صحت کو تندرست بنائیں گے وہاں آپ کی جلد کو جلدی بوڑھا ہونے سے روکیں گے اور آپ کے میٹھا کھانے کے شوق کو بھی پُورا کر دیں گے۔

سوڈا ڈرنکس اور کیفین: بہت زیادہ سوڈا ڈرنکس اور کفین کا استعمال بھی جلد کو عمر سے پہلے بوڑھا کرنے کا باعث بنتا ہے کیونکہ سوڈا ڈرنکس میں جہاں چینی شامل ہوتی ہے وہاں ان میں کیفین کا استعمال بھی کیا جاتا ہے۔ کفین چائے اور کافی میں بھی بڑی مقدار میں پائی جاتی ہے اور اسکے زیادہ استعمال سے بے نیندی جیسے مسائل پیدا ہونا شروع ہو جاتے ہیں اور ماہرین صحت کے مطابق بے نیندی جہاں اور کئی امراض کا سبب بنتی ہے وہاں یہ جلد کو بھی جلد بوڑھا کر دیتی ہے۔ بے نیندی آنکھوں کے نیچے سیاہ حلقے پیدا کرتی ہے اور چہرے پر جھریوں کو بڑھاتی ہے اس لیے اپنی خوراک میں سے سوڈا اور چائے کافی کی مقدار کو کم کریں اور چائے اور کافی کی جگہ ہلدی کا دُودھ استعمال کرنے کی عادت ڈالیں کیونکہ ہلدی کا دُودھ آپ کو جلد بُوڑھا نہیں ہونے دے گا اور آپ کی جلد کو لمبے عرصے تک جوان رکھے گا۔

تیز آنچ پر پکایا جانے والا کھانا: ہمارے ہاں استعمال ہونے والے عام کوکینگ آئل جن میں مکئی اور سُورج مکھی وغیرہ کے تیل میں ایسے عناصر پائے جاتے ہیں جنہیں جب تیز آنچ پر پکایا جاتا ہے تو یہ صحت کے لیے انتہائی نقصان دہ ہوتے ہیں اور جلد کو تیزی سے خراب کرنے کا سبب بنتے ہیں۔ یاد رکھیں کبھی بھی تیز آنچ پر کھانا ناپکائیں اور ایسا تیل جو تیز آنچ پر دھواں چھوڑ دے اسے استعمال کرنے سے گریز کریں اور اپنے کھانے میں سبزیوں سے نکلنے والا تیل جیسے زیتون وغیرہ کا استعمال زیادہ کریں کیونکہ سبزیوں سے نکلنے والے تیل میں اینٹی آکسائیدینٹس اور وٹامنز بڑی مقدار میں شامل ہوتے ہیں جو صحت کے لیے مفید ہونے کیساتھ ساتھ جلد کے لیے بھی انتہائی فائدہ مند ثابت ہوتے ہیں۔

الکحل: الکحل کا زیادہ استعمال بھی صحت کو برباد کر کے رکھ دیتا ہے یہ جہاں جگر اور جسم کے دیگر اعضا کو نقصان پہنچاتی ہے وہاں اس کے استعمال سے جسم میں غذائی اجزا اور وٹامن اے کی کمی پیدا ہونا شروع کر دیتی ہے جو جلد کے لیے انتہائی نقصان دہ چیز ہے۔ الکحل کے زیادہ استعمال سے جسم میں پانی کی کمی بھی پیدا ہوتی ہے اور پانی کی کمی سے جلد بہت جلد خراب ہو جاتی ہے اور اس پر جھریاں پڑنے لگتی ہیں۔

Leave a Reply

Your email address will not be published. Required fields are marked *