کلونجی کا خاص استعمال لٹکا ہوا پیٹ فوری غائب

کلونجی کا پودا سونف کے پودے سے ملتا جلتا تقریباً چالیس سینٹی میٹر بلند ہوتا ہے۔ اس میں موجود کالے رنگ کے بیج ،انسانی صحت کے لیے اللہ پاک کی بہت بڑی نعمت ہے۔ کلونجی کے متعلق حضور اکر م ﷺ نے فرمایا : “کلونجی استعمال کیا کرو ، کیونکہ اس میں موت کے سوا ہر بیماری کا علاج ہے “۔

کلونجی کا خاص استعمال نہ صرف ضدی سے ضدی موٹاپے کو فوری طور پر ختم کرتا ہے بلکہ معدے کے امراض ، پیٹ کی گیس، آنتوں کا درد، دماغی کمزوری ، فالج اور جسمانی کمزوری میں بھی اس کا استعمال کسی معجزے سے کم نہیں ہے۔ آج میں آپ کو کلونجی کا ایک ایسا نسخہ بتاؤں گا۔ جو نہ صرف ان تمام امراض کےلیے مفید ہے۔ بلکہ موٹاپے اور فالتو چربی کو ختم کرنے کے لیے بے

حد مؤ ثر اورکامیا ب علاج ہے ۔میرے بہت بہن بھائی اس علاج سے فائد ہ حاصل کر چکے ہیں۔ بہت ہی آسان علاج ہے ۔ اس میں کرنا کچھ یوں ہے۔ ایک گلاس نیم گرم پانی میں ایک چائے کے چمچ کلونجی شامل کرلیں۔ کلونجی کے مقدارکے برابر کالی مرچ بھی پانی میں شامل کرلیں۔ اور ایک چمچ شہد اور ایک ٹیبل سپون لیموں کا جو س بھی پانی میں شامل کرلیں۔ ایک چمچ کی مدد سے اچھی طرح سے مکس کرلیں۔ صبح نہار منہ اس پانی کو صرف دس دن تک استعمال کریں۔

اس دوران ناشتہ بے شک اچھا کریں۔ لیکن دوپہر کے وقت سلاد پر گزرا کریں۔ اور را ت کو ایک روٹی کھالیں۔ ہلکی پھلکی ایکسر سائز کریں۔ ایک ہفتے میں ہی آپ کو اپنے وز ن میں واضح کمی نظر آئے گی۔ کلونجی کا تیل بال گرنےسے بچاؤ اور ان کی بہترین نشونما کے لیے بے حد مفید سمجھا جاتا ہے، یہ تیل آپ کے بالوں کو غذائیت فراہم کرتا ہے جو کہ انہیں چاہیے ہوتی ہے جب کہ یہ بالوں کی جڑوں کو بھی مضبوط کرتا ہے۔اگر آپ بالوں کی بہترین نشونما چاہتے ہیں

تو کلونجی کے تیل کو نیم گرم کرکے ہلکے ہاتھوں سے بالوں کی جڑوں میں مساج کرنے کے بعد ایک گھنٹے تک اسے لگا رہنے دیں۔ ایک گھنٹے بعد تیل کو دھو لیں اوریہ عمل ہفتے میں دو سے تین بار کریں۔ آج کل نوجوانوں میں بھولنے کی عادت بہت عام ہوگئی ہے، اس مسئلے کا علاج بھی کلونجی میں ہی موجود ہے، کلونجی حافظے کو تیز کرنے میں بہت معاون ثابت ہوتی ہے۔حافظے کو تیز کرنے کے لیے ایک گلاس پانی میں ایک سے دو چٹکی کلونجی اور چند پودینے کے پتے شامل کر کے ابال لیجیے اور اس کا استعمال روز کیجیے۔ اس کے علاوہ کلونجی کو کوٹ کر شہد میں ملا لیجیے اور روز یہ ایک چمچہ کھانے سے بھی یاداشت بہتر ہوجاتی ہے۔

Leave a Reply

Your email address will not be published. Required fields are marked *