ذیابطیس کے مریضوں کے لئے جادوئی سبزی کریلا ۔۔ حکیم عبد الغفار آغا کے بتائےہوئے طریقے سے کریلا کھائیں شوگر گھٹائیں

کریلا سبزیوں میں ایک سب سے منفرد اور کڑوے ذائقے والی سبزی ہے، لیکن کریلے بےحد فائدے مند اور مختلف بیماریوں خاص طور پر زیابطیس سے بچانے کے لئے مفید ہے، اس کا کس طریقے سے استعمال آپ کو ذیابطیس سے بچانے یا ذیابطیس کا مرض کم کرنے میں مدد کر سکتا ہے آیئے جانتے ہیں حکیم آغا کا بتایا ہوا نسخہ۔

کریلے کے بہترین فوائد

• حکیم عبدالغفار آغا بتاتے ہیں کہ کریلا سبزیوں میں ایک بہترین سبزی ہے اور شوگر کے مریضوں کے لئے اس کا استعمال بےحد مفید ہے، پاکستان زرعی یونیورسٹی کے محقیق نے کریلے پر تحقیق کی جس میں یہ نتائج حاصل ہوئے کہ شوگر کے مریض جتنا زیادہ کریلا کھائیں اور جس طرح بھی اس کا استعمال کریں ان کے لئے مفید ہے۔

• چاہیں تو اسے پکا کر استعمال کریں، مگر اسے نمک لگا کر دیر تک چھوڑ کر نہ رکھیں، کوشش کریں کہ بیج کے ساتھ پکا لیں اور اسے زیادہ چھیلنے سے بھی گریز کریں۔

• کم سے کم 2 سے 3 کریلوں کا جوس بنا کر روزانہ استعمال کریں اس سے نہ صرف شوگر کم ہوگی بلکہ وزن بھی کم ہو گا اور اس سے چہرہ چمکدار اور روشن ہوگا اور چہرے کی رنگت میں بھی نکھار آئے گا۔

• اگر کریلوں کو کاٹ کر خشک کر کے اس کا پاؤڈر بنا کر روزانہ اس کا ایک سے دو چمچ استعمال کیا جائے تو یہ نہ صرف ذیابطیس کے مریضوں کے لئے مفید ہے بلکہ اس سے بواسیر کا علاج بھی ممکن ہے۔

Leave a Reply

Your email address will not be published. Required fields are marked *