بند ناک 20 منٹ میں کھولنے کا آسان طریقہ
سردی میں بند ناک اور گلاخشک ہونے کے مسائل سے نجات کے لئے آز مائیں یہ چند کار آمد گھریلو ں علاج جو بند ناک منٹوں میں کھولے
سردی میں اکثر ناک بند ہوجاتی ہے اور سانس لینے میں بہت دقت پیدا ہوتی ہے۔ ناک کی مسلسل بندش زندگی کے معمولات کو متاثر کرتی ہے اور نیند میں بھی خلل ڈالتی ہے۔
ماہرینِ طب کے مطابق بند ناک کو کھولنا بہت آسان ہے اور اس کے لیے آپ صرف اپنے کچن سے ہی اجزا لے سکتی ہیں۔
لونگ اور نمک کے غرارے
ایک گلاس پانی برتن میں ڈالیں اور اس کے بعد لونگ کے 15 دانے اور ایک چمچہ نمک ڈالیں۔ اب اس پانی کو چولہے پر خوب کھولائیں یہاں تک کہ پانی کی رنگت تبدیل ہوجائے۔
اسے اتنا ٹھنڈا ہونے دیں کہ یہ نیم گرم رہ جائے۔ اب اس پانی کو ململ کے کپڑے سے چھان لیں اور اس سے ناک صاف کریں اور غرارے بھی کریں۔ اس عمل سے تھوڑی ہی دیر میں ناک کھل جائے گی۔
دوسرا طریقہ اس سے بھی تیز ہے۔ اس میں ایک ٹیبل اسپون سونٹھ اور ایک ٹیبل اسپون دارچینی کا پاؤڈر لیجئے۔ اب اسے دس بڑے چمچے شہد میں ملادیں۔ تمام اجزا کو اچھی طرح ملالیں تاکہ وہ یکجا ہوجائیں۔
اب اس سے ایک چمچہ کھا کر اوپر سے چائے یا کافی پی لیں تو صرف دس سے بیس منٹ میں ناک کھل جائے گی اور سانس ہموار ہوجائے گی۔
Leave a Reply