انسانی تاریخ کا سب سے زبردست معجزہ، خاتون کے ہاں دس بچوں کی پیدائش خاتون کا تعلق کہاں سے ہے جانیں
انسانی تاریخ کا سب سے حیرت انگیز معجزہ، خاتون کے ہاں 10 بچوں کی پیدائش، جنوبی افریقہ سے تعلق رکھنے والی 37 سالہ خاتون پہلے بھی جڑواں بچوں کو جنم دے چکی۔ تفصیلات کے مطابق جنوبی افریقہ میں مقیم ایک خاتون کے دعوے نے پوری دنیا کو ورطہ حیرت میں مبتلا کر دیا ہے۔ بتایا گیا ہے کہ 37 سالہ جنوبی افریقہ خاتون کا دعویٰ ہے کہ اس نے ایک ساتھ10 بچوں کو جنم دیا ہے۔
گوسیام تامارا سیٹھول نامی خاتون کے بارے میں بتایا گیا ہے کہ وہ پہلے بھی جڑواں بچوں کو جنم دے چکی ہیں، جبکہ اب ان کا دعویٰ ہے کہ انہوں نے گزشتہ روز ایک ہسپتال میں 7 بچوں اور 3 بچیوں کو جنم دیا۔ ان تمام 10 بچوں کی پیدائش بذریعہ آپریشن ہوئی۔ تاہم تاحال ڈاکٹرز کی جانب سے اس دعوے کی تصدیق نہیں کی گئی۔بتایا گیا ہے کہ ڈاکٹرز کی جانب سے ایک ساتھ 10 بچوں کی پیدائش کی تصدیق کیے جانے کی صورت میں انسانی تاریخ میں یہ پہلا موقع ہو گا جب کسی خاتون نے ایک ساتھ 10 بچوں کو جنم دیا۔اس سے قبل مراکش میں ایک خاتون نے ایک ساتھ 9 بچوں کو جنم دیا تھا۔ یہ خبر سامنے آنے کے بعد سوشل میڈیا پر دنیا بھر کے صارفین کی جانب سے ردعمل دیتے ہوئے انتہائی حیرت کا اظہار کرتے ہوئے سوال کیا گیا کہ کیا واقعی کسی خاتون کیلئے ایک ساتھ 10 بچوں کو جنم دینا ممکن ہے؟۔ اس حوالے سے طبی ماہرین کا کہنا ہے کہ نارمل طریقے سے حاملہ ہونے والی خواتین اتنی بڑی تعداد میں ایک ساتھ بچوں کو جنم نہیں دے سکتیں۔اس طرح کے کیسز فرٹیلیٹی ٹریٹمنٹ کرانے کے نتیجے میں سامنے آتے ہیں۔ طبی ماہرین کے مطابق مذکورہ طریقہ علاج کی مدد سے خواتین جلد حاملہ ہو جاتی ہیں۔ جبکہ خاتون کی جانب سے 10 بچوں کو جنم دینے کے حوالے سے یہ وضاحت بھی کی گئی ہے کہ ایک ساتھ اتنے بچوں کی نارمل ڈلیوری نہیں کی گئی بلکہ آپریشن کے ذریعے ان کی پیدائش ہوئی۔
Leave a Reply