خون کی کمی ایسے پوری ہوجائے گی جیسے کبھی تھی ہی نہیں، جانیئے خون کی کمی پوری کرنے کا آسان طریقہ

جسم میں خون کی کمی یا انیمیا درحقیقت جسم میں خون کے سرخ خلیات کی کمی کو کہا جاتا ہے جو جسم میں آکسیجن کی فراہمی کا کام کرتے ہیں، اس مرض میں خون کے صحت مند سرخ خلیات میں ہیمو گلوبن کی کمی ہوجاتی ہے، ہیموگلوبن وہ جز ہے جو خون کو سرخ رنگ دیتا ہے۔

تاہم خون کی کمی ہونا اور خون میں ہیموگلوبن کی سطح کم ہونا ایک ہی بات ہے، جسم کو خون کی کمی سے بچانے کے لیے ضروری ہے کہ خون میں ہیموگلوبن کی سطح کو مناسب حد تک برقرار رکھا جائے کیونکہ اس کی کمی شدید تھکاوٹ اور کمزوری کے ساتھ ساتھ اینمیا یعنی خون کی کمی کا شکار بناتی ہے۔

خون کی کمی اچھی غذا کا استعمال نہ کرنے اور صحت کا خیال نہ رکھنے کی وجہ سے ہوتی ہے، تاہم اگر ایسی غذاؤں کا استعمال کیا جائے جن سے خون کی پیداوار میں اضافہ ہو تو خون کی کمی کو دور کیا جا سکتا ہے وہ غذائیں کونسی ہیں جو جسم میں کی پیداوار میں اضافہ کر سکتی ہیں آیئے جانتے ہیں۔

خون کی کمی دور کرنے والی غذائیں

• کشمش

خون کی کمی دور کرنے کے لئے غذا میں کشمش شامل کرنا کسی جادوئی چراغ سے کم نہیں ہے خون کی کمی کو دور کرنے کے لئے آئرن کی وافر مقدار حاصل کرنا بےحد ضروری ہے جبکہ کشمش آئرن حاصل کرنے کا بہترین زریعہ ہے، رات میں کشمش دھو کر ایک کپ پانی میں بھگو دیں صبح اس پانی کو پی لیں اور کشمش کھا لیں، ایسا مسلسل کرنے سے خون کی کمی جلد دور ہو جائے گی۔

• سُرخ پھلوں کا استعمال

قدرت نے ہر وہ پھل جس کا رنگ لال ہو خون کی کمی پوری کرنے کا زریعہ بنایا ہے، مثال کے طور پر انار، لال انگور سیب وغیرہ یہ تمام پھل آئرن سے بھرپور ہوتے ہیں اور ان کے استعمال سے خون کی کمی پوری ہوتی ہے۔

• سُرخ اور ہرے پتوں والی سبزیوں کا استعمال

جیسے سُرخ رنگ کے پھل خون میں اضافہ کرتے ہیں ایسے ہی سُرخ رنگ کی سبزیاں بھی خون کی کمی کو پورا کرتی ہیں، جیسے کہ ٹماٹر، گاجر، چقندر وغیرہ اس کے علاوہ ہرے پتوں والی یا ہرے رنگ والی سبزیاں بھی خون کی کمی دور کرنے کا بہترین زریعہ ہیں، پ سبزیوں میں پالک بھی آئرن سے بھر پور ہوتی ہے، خون کی کمی کا شکار لوگ پالک ابال کر استعمال کریں یا بطور سبزی کھائیں اس کے علاوہ سلاد پتہ گاجر، مولی، چقندر اور ٹماٹر کی سلاد بنا کر استعمال کریں۔

• ڈیری مصنوعات

ڈیری مصنوعات وٹامنز اور منرلز سے بھرپور ہوتی ہیں ان میں آئرن اور کیلشیم سمیت تمام ضروری غذائی اجزاء موجود ہوتے ہیں جو خون کی کمی کو پورا کر سکتے ہیں دودھ دہی مکھن وغیرہ کا استعمال خون کی کمی کو پورا کرنے کے لئے بےحد مفید ہے۔

• انڈے اور مچھلی

وٹامن سی کے علاوہ انڈوں میں سب کچھ موجود ہوتا ہے، جبکہ انڈوں میں تمام ضروری غذائی اجزاء کے ساتھ ساتھ آئرن کی وافر مقدار موجود ہوتی ہے جو کہ خون کمی پورا کرنے میں اہم کردار ادا کرتا ہے نیز یہ کہ مچھلی میں آئرن اور وٹامن بی بارہ بھی پایا جاتا ہے، اسی لیے خون کی کمی کو پورا کرنے کے لیے مچھلی بہترین غذا ہے۔

Leave a Reply

Your email address will not be published. Required fields are marked *