”یہ چیز کھاؤ قبض دور بھگاؤ“
اگر آپ قبض کے مسئلے سے دوچار ہیں اور کئی طرح کی ادویات استعمال کرنے کے بعد بھی اس سے نجات نہیں مل رہی تو پریشان نہ ہوں بلکہ ذیل میں دئیے گئے مشوروں پر عمل کرکے اس سے چھٹکارا حاصل کرلیں۔قبض کی وجوہاتقبض کا علاج کرنے سے پہلے یہ دیکھیں کہ آپ کو کس وجہ سے یہ مسئلہ ہورہا ہے،جو کچھ آپ کھارہے ہیں اس پر خاص نظر رکھیں۔
آپ کو چاہیے کہ ڈیریم صنوعات،گوبھی،بندگوبھی،لوبیے،سیب،ناشپاتی،زیادہ نمک والے کھانے اور کاربونیٹیڈ مشروبات کو فوری طور پر خیرباد کہہ دیں۔ان کھانوں کی وجہ سے نہ صرف پیٹ میں گیس بھر جاتی ہے بلکہ یہ قبض بھی کرتے ہیں لہذا انہیں کسی بھی صورت استعمال نہ کریں۔قدرتی طریقوں سے قبض کا علاجآئیے آپ کو ایسے کھانوں اور طریقوںکے بارے میں بتاتے ہیں جن پر عمل کرکے آپ قبض سے بچ سکتے ہیں۔
سونفاگر پیٹ کی بیماریوں کے لئے کسی قدرتی چیز کا نام لیا جائے تو سونف اس میں سب سے زیادہ مفید ہے۔اس کے استعمال سے آنتوں کو سکون ملے گا اور پیٹ سے گیس خارج ہوگی اور قبض سے نجات ملے گی۔آپ چاہیں تو ایک چمچ سونف کو ایک گلاس پانی میں ڈال کر ابالیں اور آدھا پانی رہ جانے پر یہ مشروب پی لیں،باقاعدہ استعمال سے آپ واضح فرق دیکھیں گے۔زیرکھانوں اور رائتے میں استعمال کیا جانے والا زیرہ آپ کی قبض کے لئے بھی بہت مفید ہے۔
اس کی وجہ سے معدے میں موجود اچھے بیکٹیریا کی تعادا میں اضافہ ہوتا ہے اور قبض دور ہوجاتی ہے۔اسے بھی ابال کر قہوہ کی طرح پیا جائے تو کافی سکون ملتا ہے۔ادرکاس میں موجود ’زنگی بین‘ کی وجہ سے معدے کو تقویت ملنے کے ساتھ گیس اور قبض کے مسائل دور ہوتے ہیں۔آپ چاہیں تو اسے بھون کر استعمال کرسکتے ہیں ورنہ سونف کا قہوہ بناتے ہوئے اس کا تھوڑا سا استعمال قبض پر قابو پانے میں مدد گار ہوگا۔پودینے کا قہومتعدد تحقیقات میں پودینے کا معدہ پر خوشگوار اثرات ثابت شدہ ہے۔اس کی وجہ سے پیٹ کی بیماریاں دور ہوتی ہیں،آپ چاہیں تو اسے بھی ابال کر قہوہ کی صورت میں استعمال کرکے اپنی موذی بیماری سے نجات پاسکتے ہیں۔پپیتااس میں موجود انزائم ’پاپائین‘ کی وجہ سے قبض ٹھیک ہوتی ہے اور گیس کی شکایت بھی کم ہوتی ہے۔یہ پیٹ میں موجود طفیلی کیڑوں کو ختم کرتا ہے جس سے گیس اور قبض دور ہوتی ہے۔لیموں اور سیب کا سرکہان دونوں اجزاءکو نیم گرم پانی میں ڈال کر قبض سے نجات حاصل کرسکتے ہیں۔ایک لیموں کا رس اور ایک چمچ سیب کا سرکہ نیم گرم پانی میں ڈال کرپینے سے قبض دور ہونے لگتی ہے اور معدہ مضبوط ہوتا ہے۔
Leave a Reply