ہسپتال میں بیٹی کی پیدائش، ماں باپ بیٹی کو چھوڑ کرغائب ۔۔ یہ دل سوز واقعہ کہاں پیش آیا جانیں
بیٹی کی پیدائش گھر والوں کے لئے باعثِ رحمت ہوتی ہے اور گھر میں سب ہی بہت خوش ہوتے ہیں۔ لیکن آج بھی کچھ ایسے لوگ ہیں جو غلط سوچ اور منفی خیالات اپنے ذہنوں میں رکھتے ہیں، جس کی وجہ سے بیٹیوں کو آج بھی بوجھ سمجھا جاتا ہے۔ ایک ایسا واقعہ کراچی کے عباسی شہید ہسپتال میں پیش آیا ہے
جہاں جی ٹی وی کے رپورٹر علی رضا کے مطابق ہسپتال انتظامیہ نے بتایا ہے کہ: ” بیٹی کی پیدائش کے بعد بچی کے والدین غائب ہوگئے، انہوں نے جو گھر کا پتہ اور دیگر معلومات بتائی وہ سب غلط ہیں، 5 دن ہوگئے، بچی کو دیکھنے بھی کوئی نہیں آیا، ہم نے کوشش کی رابطہ کرنے کی تو نمبر بھی غلط ہیں، اس بچی کے متعلق جوں جوں لوگوں کو معلوم ہو رہا ہے وہ دیکھ رہے ہیں، لیکن بچی آخر کس کی ہے یہ کوئی نہیں جانتا۔ ” واضح رہے کہ خود علی رضا کے فیس بک پوسٹ میں لوگ بچی کو گود لینے کے لئے کمنٹس کر رہے ہیں، تصویر میں دیکھا جاسکتا ہے کہ بچی کی حالت نارمل سے ٹھیک نہیں ہے۔
Leave a Reply