لوگوں کی خامیاں مت تلاش کیجئے

ایک آرٹسٹ تھا اس کا ایک بھت ھی لائق شاگرد تھا اُس شاگرد نے اپنے استاد سے اجازت لی کہ مجھے اجازت دیں کہ میں ایک تصویر بناؤں، اور تمام لوگوں کے سامنے رکھوں تاکہ لوگ ھمیں بتا سکیں کہ اس میں کیا کمی ھے اور مجھے اپنے ھنر کا بھی پتہ چل جائے گا کتنا ھنر آتا ھے مجھے۔۔

چنانچہ استاد نے اجازت دے دی شاگرد نے ایک تصویر بنائی اور اسے ایک بہت بڑے چوک میں رکھ دیا اور اس کے ساتھ ایک قلم رکھ دیا اور اس پر لکھ دیا کہ اس میں کوئی کمی ھو تو نشان لگا دیجئے۔۔۔ کچھ دنوں بعد جب وہ تصویر لینے گئے تو دیکھا کہ پوری تصویر نشانوں سے بھری ہوئی تھی شاگرد بھت افسردہ ہوا۔۔۔۔ استاد نے اس کو تسلی دی اور کہا کہ ایک ایسی تصویر اور بناؤ اور اسی جگہ رکھ دو مگر اس بار اس پر لکھنا کہ “تصویر میں کوئی کمی ہو تو اسے صحیح کر دیجئے”۔ جب کچھ دن بعد اس تصویر کو دوبارہ دیکھا گیا تو اس پر کوئی نشان نہی تھا اس بار شاگرد خوش ہوا اور استاد سے پوچھ کی یہ کیا ۔۔۔؟؟ استاد نے کہا کہ یہ لوگوں کی فطرت ہے کہ جو صرف لوگوں کی خامیاں تو ڈھونڈتے رہتے ھیں مگر ان کی اصلاح کرنے کی ان میں صلاحیت نھیں ہوتی۔ کسی کا عیب تلاش مت کیجئے بلکہ اپنی اصلاح کی کوشش کیجیئے اور اپنے عیبوں پر نظر ڈالیئے۔۔۔۔!!

Leave a Reply

Your email address will not be published. Required fields are marked *