سلفر سے بھراپیاز کا رس ان 10 طریقوں سے استعمال کریں اور حیران کر دینے والے نتائج حاصل کریں
پیاز ایک سبزی جو نہ صرف سارا سال دستیا ب ہو تی ہے بلکہ کثرت سے کھانوں میں استعمال کی جاتی ہے۔ یہ کھانوں کا ذائقہ ہی نہیں بڑھاتی ہے بلکہ اسی کے بدولت کئی پکوان تیار کئے جاتے ہیں یہ ایک بہت ہی صحت بخش سبزی ہے۔اس کے اندر کئی ایسے اجزاء پائے جاتے جو کئی طرح کے امراض کے علاج میں مدد فراہم کرتے ہیں، اسی طرح اس کا رس بھی اپنے اندر ایسے خواص رکھتا ہے جو جلد اور بالوں کی صحت کے لئے اہم تصور کئے جاتے ہیں۔ اسے جلد اور بالوں کے لئے اس طرح استعمال کریں اور پھر اثر دیکھیں۔
جلد کے لئے
پیاز کا رس جلد کے کئی مسائل اور اسے صحت مند رکھنے میں بہترین تصور کیا جاتا ہے،یہ چہرے کے نشانات دور کرنے اور اس کی چمک بڑھانے کے لئے بہت مفید ہے۔پیاز کے رس میں وٹامن اے،سی اور ای جیسے انٹی آکسیڈینٹ وافر مقدار میں پائے جاتے ہیں جو جلد کے لئے انتہائی مفید ہیں۔جاتے ہیں پیاز کے رس کو کس طرح جلد پر استعمال کیا جائے تاکہ یہ صحت مند رہے۔
رنگت نکھارنے کے لئے
اگر آ پا کا چہرہ اپنی شادابی کھو بیٹھا ہے تو آپ دل چھوٹا نہ کریں،ایک پیاز کو بلینڈر میں ڈال کر بلینڈ کریں پھر کسی کپڑے سے چھان کر اس کا عرق نکال لیں،اب اسے چہرے پر لگائیں اور بیس منٹ بعد چہرہ دھو لیں،اسے روز استعمال کریں۔یہ جلد پر مہاسوں اور سیاہی کو صاف کر کے رنگت نکھارے گا،اور ساتھ ہی جھریوں کو بھی دور کر دے گا۔
مہاسوں کے لئے
آج کل بڑھتی ہو ئی آلودگی کی وجہ سے مہاسے اور جھائیاں ہونا عام سی بات ہے پیاز کے عرق کا باقاعدہ استعمال اس مسئلے کا آسان حل ہے کیو نکہ اس میں فلاوونائڈز اور اینٹی آکسیڈینٹ کی کثیر مقدار پائی جاتی ہے اس مقصد کے لئے پیاز کے عرق میں زیتوں کا تیل شامل کر کے اسے چہرے پر لگائیں دس منٹ بعد ٹھنڈے پانی سے دھولیں۔
جلد کی چمک کے لئے
پیاز کا رس ایک قدرتی کلینزر ہے،یہ جلد میں موجود گندگی کو صاف کرنے میں مدد کرتا ہے آپ اسے ٹونر یا ماسک کے طور پر بھی استعمال کر سکتے ہیں۔اس کے لئے ایک چائے کا چمچ بیسن،ایک چائے کا چمچ پیاز کا عرق اور آدھا چائے کا چمچ بلائی،ان تینوں اجزاء کو اچھی طرح مکس کریں اور جلد پر لگائیں بیس منٹ بعد چہرہ دھو لیں اسے ہفتے میں ایک بار ضرور استعمال کریں چند ہی دنوں میں واضح فرق محسوس کریں گے۔
بے داغ جلد کے لئے
جلد پر ایکنی اور دھوپ کی وجہ سے داغ دھبے نمودار ہونا شروع ہو جاتے ہیں پیاز میں وٹامن سی پایا جاتا ہے جسے جلد دوست وٹامن بھی کہتے ہیں،اس کے لئے ایک چائے کا چمچ پیاز کے رس میں چٹکی بھر ہلدی ملا کر روز چہرے پر ہلکے ہاتھ سے مساج کریں کچھ ہی دنوں میں داغ دھبے دو ہو جائی گے۔
صاف جلد کے لئے
پیاز خون کو صاف کرتی ہے اس طرح جلد کی رنگت صاف اور نکھری نظر آتی ہے۔اس کے لئے دو کھانے کے چمچ پیاز کاعرق،ایک کھانے کا چمچ بیسن،ایک چائے کا چمچ دودھ اور ایک چائے کا چمچ جائفل ڈال کر فیس ماسک تیار کریں اسے چہرے پر لگائیں اور پندرہ منٹ بعد دھو لیں۔جلد کی رنگت صاف ہو جائے گی۔
بالوں کے لئے
پیاز کے رس کے لئے دو درمیانے سائز کی پیاز لے کر اسے بلینڈر میں بلینڈ کر لیں اور کسی کپڑے سے چھان کراس کا رس نکال لیں،کچھ لوگوں میں پیاز کا رس براہ راست سر میں لگانے سے خارش یا جلن ہو سکتی ہے اس لئے اسے کسی تیل یا ایلوویرہ جیل کے ساتھ استعمال کرنا چاہئے اس طرح نہ صرف اس کی افادیت میں اضافہ ہوگا بلکہ سر کی جلد جلن اور خارش جیسی کیفیات سے بھی محفوظ رہے گی،پیاز کی بو کو دور کرنے کے لئے اس میں کسی خوشبو دار تیل کے چند قطرے شامل کیے جاسکتے ہیں اس طرح بو سے پاک بہترین مکسچر تیار ہو جائے گا۔جانئے بال بڑھانے کے لئے چند حیرت انگیز ماسک۔
پیاز اور شہد
دو چائے کے چمچ پیاز کا رس اورایک چائے کا چمچ شہد ملا کر اسے بالوں میں لگائیں، بیس منٹ کے بعد کسی کم کیمیکل والے شیمپو سے دھو لیں۔یہ ماسک بالوں بڑھانے کے ساتھ انہیں چمکدار بھی بنائے گا،اگر سر میں جلن اور خشکی ہے تو اس سے بھی نجات مل جائے گی۔
پیاز اور کیسٹر آئل (ارنڈی کا تیل)
ایک پیاز کا رس نکال کر اس میں اتنی ہی مقدار میں کیسٹرآئل(ارنڈی کا تیل) شامل کریں اور اسے اچھی طرح مکس کریں۔اب اسے سر میں لگائیں اور ایک گھنٹے بعد دھو لیں،یہ ماسک ہفتے میں دو سے تین بار استعمال کریں۔اس سے بال بہت تیزی سے بڑھے گے اگر آپ کیسٹر آئل استعمال نہیں کرنا چاہتے تو اس کی جگہ ناریل کا تیل بھی استعمال کر سکتے ہیں۔
پیازاور ایلو ویرہ
ایک پیاز کا رس نکال کر اس میں ایلوویرہ جیل شامل کریں،اور چند قظرے زیتون کاتیل اگر چاہیں تو شامل کر سکتے ہیں ان سب اجزاء کو اچھی طرح مکس کریں اسے بالوں میں لگائیں،تیس منٹ کے بعد سر دھو لیں، بہتر نتائج کے لئے اسے ہفتے میں دو سے تین بار استعمال کریں یہ بال بڑھانے کے ساتھ بالوں کی قدرتی چمک میں اضافہ کرے گا۔
پیاز اور ادرک
ایک پیاز کا رس نکال کر اس میں اتنی ہی مقدار ادرک کے رس کی شامل کریں اور اسے سر میں لگا کر دائروں کی صورت میں مساج کریں،ایک گھنٹے بعد کم کیمیکل والے شیمپو سے دھو لیں،اسے ہفتے میں ہر دوسرے دن استعمال کریں۔یہ سر میں خون روانی کو بہتر کر کے بالوں کی افزائش میں اضافہ کرے گا۔
پیاز اور انڈہ
ایک کھانے کا چمچ پیاز کا رس اور ایک انڈہ ملا کر اچھی طرح پیسٹ تیار کریں،اسے سر میں لگا ئیں اور بیس سے تیس منٹ بعد شیمپو لگاکر ٹھنڈے پانی سے دھو لیں۔اسے ہفتے میں ایک سے دو بار استعمال کریں اگر اس کی بو آپ کو ناگوار لگتی ہے تو اس میں کسی خوشبو دار تیل کے چند قطرے شامل کر سکتے ہیں۔اس ماسک میں موجود انڈہ بالوں کو ضروری غذائیت فراہم کرے گا جبکہ پیاز کا رس اس کو بڑھانے میں اہم کردار ادا کرے گا۔
Leave a Reply