ٹماٹر میں یہ عام سی چیز ملاکر لگائیں اور اسپیشل فیشل گھر میں کرکے چہرے کو چمکائیں

ٹماٹر ایک بہترین اینٹی آکسیڈنٹ ہے جو جلد کی تازگی بڑھانے اور اس کو جواں رکھنے میں مددگار ثابت ہوتا ہے۔ جانیے ٹماٹر سے بننے والا ” اسکن وائٹننگ ٹماٹو فیشل” جو آپ کی جلد پر موجود ہفتے بھر کی میل کچیل آدھے گھنٹے میں دور بھگائے۔۔ اور آپ کو بنائے حسین و دلکش۔۔۔۔

1: : کلینزر:

کلینزنگ فیشل کا بنیادی جز ہے اور ماہرین روزانہ کلینزنگ کرنے کو بھی اسی لئے کہتے ہیں کیونکہ اس سے جلد پر موجود گندگی اور مردہ خلیات کو صاف کرنے میں مدد ملتی ہے۔ اب ٹماٹر کا کلینزر بنانے کے لئے آپ ایک ٹماٹر کا پیسٹ بنالیں اور اس میں دو چمچ دودھ شامل کرلیں۔ اس محلول کو جلد پر لگائیں اور اچھی طرح مالش کرلیں۔

2: اسکرب:

اسکرب بنانے کے لئے ایک پیالے میں ایک چمچ بیسن اور ایک چمچ چینی ملائیں۔ ساتھ ہی ایک ٹماٹر کا آدھا پیس کاٹ لیں اور اس آدھے ٹماٹر کے پیس کو چینی اور بیسن کے مرکب میں اچھی طرح رگڑیں اور اس کو اپنی جلد پر لگائیں اور اچھی طرح ملتے رہیں۔

3: فیشل پیک:

اب ٹماٹر کے پیسٹ میں دہی ، شہد اور بیسن ملا کر ایک گاڑھا سا پیک بنالیں اور اس کو دس منٹ کے لیے جلد پر لگا رہنے دیں۔ سوکھنے کے بعد پانی سے دھو کر عرق گلاب کا سپرے کرلیں۔

Leave a Reply

Your email address will not be published. Required fields are marked *