قبر میں کام آنے والے سات اعمال
قبر میں کام آنے والے سات اعمال۔ نبی کریم ﷺ نے فرمایا انسان کے مرنے کے بعد بھی 7 اعمال کا اجر جاری رہتا ہے۔ جبکہ انسان اپنی قبر میں ہوتا ہے۔وہ اعمال یہ ہیں کسی کو علم سکھانا آپ اگر کسی کو علم سکھاتے ہیں۔ تو وہ جیسے جیسے آگے پھیلے گا۔ آپ کو ثواب ملتا رہے گا۔ نہر کھود کر پانی جاری کروایا ہو جب تک اس کا پانی استعمال ہوتا رہے گا۔
آپ کو ثواب ملتا رہے گا۔ پانی کا کنواں بنوایا ہو جب تک لوگ اس کنویں میں سے پانی پیتے رہیں گے آپ کو ثواب ملتا رہے گا۔درخت لگایا ہو مسجد بنوائی ہو قرآن مجید کو اپنے پیچھے چھوڑ گیاہو۔
یعنی قرآن کریم خرید کر وقف کردیا ہو یا کسی کو قرآن پڑھایا ہو ضروری نہیں کہ پوری مسجد آپ نے بنوانی ہے۔ یا نہر کھودوانی ہے بلکہ جب ایسے کام ہو رہے ہوں تو اس میں اپنا حصہ ڈال دیا کریں صرف ایک اینٹ لگانے کا اجر بھی ملتا رہے گا۔
Leave a Reply