اگلے چوبیس گھنٹوں کے دوران موسم کیسا رہے گا، محکمہ موسمیات نے پیشگی اطلاع دے دی
منگل کے روز ملک کے بیشترمیدانی علاقوں میں موسم خشک رہے گا۔ تا ہم شمال مشرقی پنجاب اور کشمیر میں چند مقامات پر ہلکی بارش /بوندا باندی ہو سکتی ہے۔محکمہ موسمیات کے مطابق بدھ کے روز ملک کے بیشتر علاقوں میں موسم خشک اور رات کے دوران سرد رہے گا۔گذشتہ 24 گھنٹے کا موسم ملک کے بیشترمیدانی علاقوں میں موسم خشک جبکہ
پہا ڑی علا قوں میں سرد رہا۔تاہم نارووال میں 02 اور گوجرانوالہ میں 01 ملی میٹر بارش ریکارڈ کی گئی۔آج ر یکارڈ کیے گئے کم سے کم درجہ حرارت: لہہ منفی04،زیارت ،کالام ، اسکردو منفی01 اوربابوسر میں 00ڈگری سینٹی گریڈریکارڈ کیا گیا۔
Leave a Reply