عوام تیاری کرلیں!تیز ہوائوں اورگرج چمک کیساتھ بارش محکمہ موسمیات نے پیش گوئی کر دی
پیر کے روز ملک کے بیشترمیدانی علاقوں میں موسم خشک جبکہ پہا ڑی علا قوں میں سرد رہے گا۔تا ہم گلگت بلتستان اورکشمیر میں چند مقامات پر تیزہوا ؤں اور گرج چمک کے ساتھ بارش جبکہ بلند پہاڑوں پربرفباری کا امکان ہے ۔محکمہ موسمیات کے مطابق منگل کے روز ملک کے بیشترمیدانی علاقوں میں موسم خشک جبکہ شمالی علاقہ جات میں مطلع جزوی ابرآلود اور موسم سرد رہے گا۔
تا ہم کشمیر اورملحقہ پہاڑی علاقوں میں چند مقا مات پر تیز ہوا ؤں اور گرج چمک کے ساتھ بارش ہوسکتی ہے۔گذشتہ 24 گھنٹے کا موسم با لائیخیبرپختونخوا، اسلام آباد، بالائی پنجاب، کشمیراور گلگت میں تیزہواؤں اورگرج چمک کے ساتھ بارش جبکہ بلند پہاڑوں پربرفباری ہوئی۔ ملک کے دیگر علاقوں میں موسم خشک رہا۔ سب سے زیادہ بارش (ملی میٹر): کشمیر: راولاکوٹ44، گڑھی دوپٹہ 22،کوٹلی 11، مظفرآباد09، پنجاب:مری41، راولپنڈی (کچہری17،شمس آباد 15، چکلالہ 13)، اسلام آباد(زیروپوائنٹ10،سیدپو،بوکرہ09،ائیرپورٹ03)،چکوال08، منگلا02،اٹک01، خیبر پختونخوا: تخت بھائی 33، کاکول 14، بالاکوٹ12،مالم جبہ، چراٹ10، کالام 08،سیدوشریف 07، لوئر دیر 05،
پاراچنار،بنوں04،پشاور(ائیرپورٹ02،سٹی01) اور گلگت بلتستان: پٹن میں 03 ملی میٹر بارش ریکارڈ کی گئی۔ آج ر یکارڈ کیے گئے کم سے کم درجہ حرارت: لہہ منفی03،کالام ، با بوسرمنفی01اورسکردو میں 00 ڈگری سینٹی گریڈریکارڈ کیا گیا۔
Leave a Reply