اللّٰه ناراض ہو تو کیا ہوتا ہے

بہت سوچنے اور ڈرنے والی باتیں ہیں، دیکھیں کہیں ہم تو ان میں شامل نہیں۔
(محسوس اور نامحسوس ہونے والی سزائیں)

کسی طالب علم نے اپنے استاد سے کہا *”ہم کتنے گناہ کرتے ہیں نا اور اللّٰه ہمیں سزا نہیں دیتا”* استاد محترم نے فوراً جواب دیا:- یہ بھی سزا ہے کہ اللّٰه ہمیں سزائیں دیتا ہے اور ہمیں محسوس نہیں ہوتا”

تمہارے دل کی سختی اور آنسو کا خشک ہوجانا کیا اس بات کی گواہی نہیں ہے کہ اللّٰه تعالیٰ تم سے ناراض ہیں؟ نیک صالح اعمال کے طرف قدم بڑھانے میں کاہلی کیا اس بات کی گواہی نہیں ہے کہ اللّٰه تعالیٰ تم سے ناراض ہیں!

تمہیں قرآن کریم کی تلاوت چهوڑے جو ہفتے اور مہینے بیت جاتے ہیں کیا اس بات کی گواہی نہیں ہے کہ اللّٰه تعالیٰ تم سے ناراض ہیں؟

کتنی بار یہ آیت تمہاری نظروں سے گزرنے کے بعد بهی تم انجان بنے رہتے ہو؟ *”اگر یہ قرآن ہم کسی پہاڑ پر نازل فرماتےتو وہ اللّٰه کے خوف سے ریزہ ریزہ ہوجاتا”* (الحشر-آیت 21) کتنی طویل راتیں تمہاری زندگی میں گزرتی رہیں لیکن قیام الَّیل کی نوافل سے محروم رہنا کیا اس بات کی گواہی نہیں ہے کہ اللّٰه تعالیٰ تم سے ناراض ہیں؟

کتنے خیر وبرکت کے مواقع تمہاری زندگی میں آئے{رمضان عید ذوالحجہ} تمہاری غفلت اور گناہوں کی دلدل میں غرق رہنا کیا اس بات کی گواہی نہیں ہے کہ اللّٰه تعالیٰ تم سے ناراض ہیں ؟؟

زندگی میں تعلیم و تفسیر قرآن سیکھنے کے بہترین مواقع آئے لیکن اسے نظرانداز کرکے تم دنیاوی لذتوں میں کهوئے رہے کیا یہ اس بات کی گواہی نہیں ہےکہ اللّٰه تعالیٰ تم سے ناراض ہیں ؟؟ کیا اس سے بھی بڑی کوئی سزا ہوسکتی ہے۔۔۔!!!؟

نیک عمل تمہیں بوجھ جیسا کیوں محسوس ہوتا ہے۔۔۔؟؟؟ اللّٰه تعالیٰ کا ذکر کرتے ہوئے زبان کیوں لڑکھڑانے لگتی ہے۔؟ اپنی شیطانی و نفسانی خواہشات کے سامنے تم کمزو کیوں پڑجاتےہو۔؟ دنیاوی چکا چوند روشنیوں کو دیکھ کر تمہارا دل کیوں تڑپنے لگتا ہے۔۔۔؟؟؟

کیا تم دنیا، پیسے، عزت اور شہرت کے غرور میں مبتلا نہیں ہوئے۔؟ بهلا اس سے بڑھ کر کوئی سزا ہو سکتی ہے۔۔۔؟؟؟

اللّٰه نے تمہیں اپنی غلطیاں بهلا کر دوسروں کی عیب جوئی، جهوٹی اور بہتان تراشی میں مصروف کردیا آخرت بهلا کر تمہاری سب سے بڑی تمنا دنیا اور اسے حاصل کرنا بنادیا، کیا یہ بهی سزا کی ایک شکل نہیں ہے۔۔۔؟؟؟

تم نے کبهی اس آیت پر دهیان دیا *”اللّٰه تعالیٰ نے ان کے جانے کو پسند نہیں کیا اسی لیے انہیں توفیق بهی نہیں عطا فرمائی اور یوں کہہ دیا گیا کے اپاہج لوگوں کے ساتھ تم بهی یہاں ہی بیٹھے رہو”* سورہ التوبۃ آیت۔۔46

اللّٰه سے ڈرو اللّٰه تعالٰی کی طرف سے سب سے چھوٹی سزا مال اولاد اور صحت میں ہوتی ہے ️لیکن سب سے بڑی سزا غیر محسوس ہوتی ہے اسے صرف مؤمن ہی اپنے دل کے حال تبدیل ہونے پر پہچانتا ہے۔

ہمیں چاہئے کہ ہم اللّٰه سے مغفرت اور عافیت طلب کرتے رہیں۔

Leave a Reply

Your email address will not be published. Required fields are marked *