کن کن علاقوں میں طوفانی بارشیں ہوں گی؟ محکمہ موسمیات نے پھر ہائی الرٹ جاری کر دیا

محکمہ موسمیات نے سمندری طوفان سے متعلق آٹھواں الرٹ جاری کردیا، بحیرہ عرب میں سمندری طوفان کراچی سے 730 کلو میٹر دور ہے۔محکمہ موسمیات کے مطابق سمندری طوفان کراچی کے مغرب اور جنوب مغرب میں موجود ہے، سمندری طوفان اورماڑہ سے 480 اور گوادر سے 250 کلو میٹر کے فاصلے پر ہے۔سمندری طوفان مسقط سے 225 کلو میٹر دور مشرق میں ہے، طوفاں کے گرد ہواں کی رفتار 115 سے 126 کلو میٹر فی گھنٹہ ہے، سسٹم کے مرکز میں سمندر میں شدید طغیانی ہے۔

محکمہ موسمیات نے بتایاکہ کچھ وقت سمندری طوفان مغرب اور شمال مغرب کی جانب بڑھے گا، طوفان کا رخ دوبارہ تبدیل ہوکر جنوب مغرب میں مسقط عمان کی جانب ہوجائے گا۔محکمہ موسمیات کے مطابق گودار، کیچ اور پنجگور میں 3 اکتوبر تک گرج چمک اور تیز ہوا کے ساتھ بارش کا امکان ہے، سمندر میں طغیانی رہ سکتی ہے، ماہی گیر 3 اکتوبر تک گہرے سمندر میں نہ جائیں، تیز ہوا گوادر اور جیوانی کی ساحلی پٹی پر کمزور تعمیرات کو نقصان پہنچا سکتی ہیں۔

Leave a Reply

Your email address will not be published. Required fields are marked *