حاملہ خواتین کے لیے مصری کھانا کیوں ضروری ہے؟ جانیں چند ایسے ناقابل یقین فوائد جنہیں جان کر آپ دنگ رہ جائیں گے
مصری کا نام ذہن میں آتے ہی کچھ لوگوں کو یہ محسوس ہوتا ہے کہ مصری پہاڑوں کی چٹانوں سے ٹوٹا ہوا کوئی میٹھا پتھر ہے یا پھر مصر سے آنے والی کوئی سوغات ہے جو کہ میٹھی ہوتی ہے- مگر مصری کے حوالے سے یہ تمام نظریات یکسر غلط ہیں حقیقت میں مصری بھی چینی کی طرح گنے کے رس سے تیار ہونے والی مٹھاس ہے-
چینی اور مصری میں فرق
گنے کے رس کو بغیر کیمیکل ملائے اس کی تبخیر کر کے مصری کے کرسٹل حاصل کیے جاتے ہیں جب کہ اسی رس کے اندر کیمیکل ملا کر چینی بنائی جاتی ہے- دوسرے لفظوں میں ہم کہہ سکتے ہیں کہ مصری ایک خالص حالت ہے جب کہ چینی ایک مصنوعی چیز ہے- مصری کے خالص پن کے سبب یہ کئی حوالوں سے بہت مفید ہوتی ہے جب کہ چینی کے نقصانات کے حوالے سے تو سب ہی جانتے ہیں-
مصری کے فوائد
مصری کا استعمال بہت سارے ایسے فوائد کا حامل ہے جس کا استعمال نہ صرف خوبصورتی میں اضافہ کرتا ہے بلکہ اس سے جسم بھی متناسب رہتا ہے-
مصری وزن گھٹائے
وزن گھٹانے کے لیے انسان کو سب سے پہلے میٹھا کھانے سے پرہیز بتایا جاتا ہے مگر مصری، سونف اور دھنیے کے بیچ ملا کر ھن میں کم از کم دو بار ایک چمچ کھانے سے وزن میں تیزی سے کمی واقع ہوتی ہے-
حاملہ عورتوں کے لیے مفید
مصری کے اندر بہت سارے وٹامن ہوتے ہیں جو اسے صحت کے لیے بہت مفید بناتے ہیں ۔حاملہ عورتیں گرم دودھ کے ساتھ ایک ٹکڑا مصری کا اگر روزانہ لیں تو اس سے ان کی صحت پر بہت مثبت اثرات مرتب ہوتے ہیں اور طاقت کا سبب ہوتا ہے-
خون کی کمی کو دور کرنے کے لیے
خون کی کمی ہیموگلوبین کی کمی کی وجہ سے ہوتا ہے مصری کے اندر یہ صلاحیت ہوتی ہے کہ اس کا استعمال خون کی کمی کو دور کرتا ہے اور اس کے علاوہ دوران خون کو بہتر بنا کر لو بلڈ پریشر کے مریضوں کے لیے بہت مفید ہوتا ہے-
بینائی کے لیے مفید
اگر آپ بینائی کے مسائل کا شکار ہیں اور آپ کی بینائی کمزور ہے تو اس صورت میں رات کو سونے سے قبل نیم گرم دودھ کے ساتھ ایک ٹکڑا مصری کا کھا لینے سے بینائی کی کمزوری نہ صرف دور ہوگی بلکہ بینائی کو کمزور ہونے سے بھی روکے گی-
دماغی کمزوری کے لیے
اگر آپ کی یاداشت کمزور ہو رہی ہے یا آپ طالب علم ہیں اور آپکو دماغی کام کرنے پڑتے ہیں تو اس صورت میں ہر روز رات کو سونے سے قبل ایک ٹکڑا مصری، سات بادام اور نیم گرم دودھ کا ایک گلاس آپ کے دماغ کو اور اعصاب کو طاقت فراہم کرنے کا سبب بنتا ہے یاداشت کو بہتر بناتا ہے اور اعصابی تھکن کو کم کر کے موڈ کو خوشگوار بناتا ہے-
کن افراد کے لیے مصری کا استعمال خطرناک ہو سکتا ہے
مصری کا استعمال ذیابطیس کے مریضوں کے لیے صحت کا باعث نہیں ہوتا ہے کیوں کہ اس کے استعمال سے شوگر لیول میں اضافہ ہوتا ہے جو کہ ان کو دیگر مسائل کا شکار کر سکتا ہے اس وجہ سے ذیابطیس کے مریضوں کو اس کے استعمال میں احتیاط کرنی چاہیے-
بشکریہ: ہماری ویب
Leave a Reply