سبق آموز کہانی
سبق آموز کہانی ایک آٹھ سال کے بچے کی ماں فوت ہوگئی ، اور اس کے باپ نے دوسری شادی کرلی ایک دن اس کے باپ نے اس سے پوچھا : بیٹا تجھے اپنی مری ہوئی ماں اور نئی ماں میں کیا فرق لگا؟
تو لڑکا بولا : میری نئی ماں سچی ہے، اور میری مری ہوئی ماں جھوٹی تھی ؟ یہ سن کر اس کے باپ کو جھٹکا لگا اور بولا کیوں بیٹا ایسا کیوں لگتا ہے ؟ جس نے تجھے جنم دیا وہ جھوٹی اور کل آئی ہوئی ماں سچی لگتی ہے؟
لڑکا بولا جب میں مستی کرتا تھا تب ماں کہتی تھی ، اگر تو اسی طرح مستی کرے گا تو تجھے کھانا نہیں دونگی !میں پھر بھی بہت مستی کرتا رہتا ، اور مجھے پورے گاؤں سے ڈھونڈ کر لاتی ، اپنے پاس بیٹھا کر اپنے ہاتھوں سے کھانا کھلاتی تھی ۔
اور یہ نئی ماں کہتی ہے کہ اگر تو اس طرح شرارت کرے گا تو تجھے کھانا نہیں دوں گی ! اور سچ میں اس نے دو دن سے مجھے کھانا نہیں دیا ! ہوا ہے تجھ سے بچھڑنے کے بعدیہ معلوم کہ تو نہیں تھی، تیرے ساتھ اک دنیا تھی ! ماں سے بچھٹرنے کا درد وہی جانتا ہے جن کی ماں نہیں ہے۔
اللہ پاک کسی کو یہ درد نہ دے۔آمین
Leave a Reply