تپتی دھوپ کی چھٹی۔!! محکمہ موسمیات نے تیز ہواوں کےساتھ بارش کی نوید سنادی
لاہور (ویب ڈیسک) محکمہ موسمیات کے مطابق آج شہر میں تیز ہوائیں چلنے کے ساتھ بارش کا بھی امکان ہے۔ محکمہ موسمیات کے مطابق
آج شہر کا زیادہ سے زیادہ درجہ حرارت 40 ڈگری سینٹی گریڈ تک جانے کا امکان ہے، جبکہ صبح کے وقت کم سے کم درجہ حرارت 30 ڈگری سینٹی گریڈریکارڈ کیا گیا۔ اسی طرح صبح کے وقت ہوا میں نمی کا تناسب 57 فیصد ریکارڈ کیا گیا۔ جبکہ شام کے وقت یہ تناسب 52 فیصد تک جانے کا امکان ہے۔
محکمہ موسمیات کے مطابق بدھ کے روز شہر کا موسم جزوی طور پر آبرآلود رہے گااور بارش ہونے کابھی امکان ہے۔ دوسری جانب صوبائی ڈیزاسٹر مینجمنٹ اتھارٹیز کے ڈی جیز نے رواں سال 10 فیصد زائد بارشوں کی پیش گوئی کردی جبکہ اربن فلڈنگ کا خدشہ بھی ظاہر کردیا، چیئرمین این ڈی ایم اے نے قبل از وقت سروے مکمل کرنے کی ہدایت کردی۔
چیئرمین این ڈی ایم اے نے فلڈنگ ایریا کا قبل ازوقت سروے مکمل کرانے اور مون سون سے قبل حفاظتی مشینری کو چیک کرنے کی ہدایات دیں۔ ماہرین موسمیات کے مطابق لاہور سمیت صوبہ بھر میں گزشتہ سال کے مقابلے میں دس فیصد زائد بارشیں ہوں گی، لاہور میں اربن فلڈنگ کے خدشے کا اظہار کیا گیا، اس موقع پر کانفرنس
میں طارق فاروقہ، نثار احمد ثانی، حمید اللہ ملک، احمد حسین رانجھا سمیت دیگر افسروں نے شرکت کی۔ واضح رہے کہ کورونا وائرس اور لاک ڈاؤن کے باعث ٹریفک میں کمی اور فیکٹریوں کی بندش سے باغوں کے شہر لاہور کی فضا میں 10 سال بعد بڑی تبدیلی رونما ہوئی ہے، شہر میں فضائی آلودگی کم ہوگئی ہے، پہلی بار صوبائی دارالحکومت لاہور میں ائیرکوالٹی انڈیکس انتہائی کم ریکارڈ کیا گیا ہے، شہر کا ائیر کوالٹی انڈیکس 50 تک پہنچ گیا ہے، شہر کو گزشتہ ایک ہفتے میں مسلسل گرین لائن میں شامل کیا جا رہا ہے۔ یاد رہے کہ لاہور کو آلودہ ترین شہر کہا گیا تھا، آلودگی دنیا بھر کا مسئلہ ہے، وہ چاہے فضائی ہو، آبی ہو، موسمیاتی ہو یا پھر زمینی لیکن شہر لاہور میں دیگر آلودگیوں کیساتھ ساتھ ماحولیاتی آلودگی خطرناک حد تک بڑھ رہی ہے، انسانی سرگرمیوں کو اس آلودگی کی بڑی وجہ کہا جاسکتا ہے۔
Leave a Reply