خراب معدے کا علاج صرف ایک گلاس معدے کی تمام بیماریوں کا آسان علاج

آج میں آپ کو آلو کےپانی اور اسپغول کو ملاکر استعمال کرنے کا ایک خاص طریقہ بتائیں گے۔ جس کے استعمال سے چھوٹے بچوں سے لے کر بزرگوں تک سب کے خراب معدے فٹ فاٹ ہوجائیں گے پتلے پتلے سے لو ز موشن اور قے فوری طور پر رک جائےگی۔ جن کا معدے خراب رہتاہے۔ لوز موشن نہیں رکتے۔ اور قے مسلسل جاری رہتی ہے۔ تو ان کے لیے یہ علاج کسی نعمت سے کم نہیں ہے۔

آئیے آپ کوبتاتے ہیں ایک زبردست علاج۔ لو زموشن اور قے کی وجہ سے جسم میں پوٹاشیم کی کمی ہوجاتی ہے۔ جس کی وجہ سے جسم فوری طورپر کمزور اور بے جان ہوجاتا ہے۔ ا س مسئلے کے حل کے لیے آلوکا پانی پوٹاشیم سے بھرپور ، اللہ تعالیٰ کی ایک بہت بڑی نعمت ہے۔ جبکہ اسپغول کا چھلکا خراب معدے کا بہترین علاج ہے ۔ اس کو بنانے کے لیے ایک آلو کے چھلکے کو اتار کر اس کو چھوٹے چھوٹے ٹکڑوں میں کاٹ لیں۔ اب ان ٹکڑوں کو ایک گلاس پانی میں ابال لیں۔ جب آلوبوائل ہوجائے تو بوائل شدہ پانی کا ایک کپ لے کر اس کو ٹھنڈا کرلیں۔ اب اس پانی میں ایک کھانے کا چمچ اسپغول شامل کریں۔

اور آدھا کپ دہی ڈال کر اچھی طرح مکس کرلیں۔ اگر آپ شوگر کے مریض نہیں تو ایک کھانے کا چمچ شہد ڈال کر بچوں کو ایک چھوٹی چمچ ہر گھنٹے کے بعد کھلائیں۔ جب بڑے حضرات ایک کھانے کا چمچ ہر گھنٹے کے بعد استعمال کریں۔ انشاءاللہ ! ایک ہی دن میں آپ کا خراب معدے ٹھیک ہو جائےگا۔ لوز موشن او رقے فوری طور پر رک جائےگی۔ معدے کےمکمل صحت یابی کے لیے کم از کم تین دن تک اس نسخے کو ضرور استعمال کریں۔ انشاءاللہ ! دوبارہ آپ کومعدے کا مسئلہ نہیں ہوگا۔

اگر سر میں درد، جسم میں تھکاوٹ کمزوری، قبض اور پاخانہ درد وجلن کے ساتھ ہو یعنی بواسیر کی علامات ظاہر ہو رہی ہوں یا پاخانہ میں خون خارج ہوتا ہو تو جوارش جالینوس ایک چھوٹا چمچ رات کے کھانے کے بعد پانی کے ساتھ، جوارش کمونی ناشتہ کے بعد ایک چھوٹا چمچ پانی کے ساتھ۔ چار عدد انجیر دوپہر کے کھانے کے بعد نیم گرم دودھ کے ساتھ۔ مدت علاج دو مہینے ہے۔

Leave a Reply

Your email address will not be published. Required fields are marked *