بیوی کی زندگی میں کیا اہمیت ہے اور دو ضروری کام
گلوب نیوز! امام ابو حنیفہ ؒ فرماتے ہیں جس چیز کے جاننے کی تمہیں ضرورت ہو، اس کے جاننے میں شرم محسو س مت کرنا۔ روزانہ پابندی کیساتھ قرآن مجید ، فرقان حمید کی تلاوت کیا کرو اور اس کا ثواب حضور اکرم ﷺ اور اپنے والدین ، اساتذہ کرام اور تمام مسلمانوں کو پہنچایا کرو۔ اپنے دشمنوں سے زیادہ دوستوں کے شر سے بچا کرو
اس لیے کہ لوگو ں کی عادات میں بکثرت خرابیاں واقع ہیں، اب تمہارے دشمن تمہیں دوستوں کے ذریعے ہی نقصان پہنچاسکتے ہیں ۔ اپنا راز مال ، دولت اختلاف رائے کی صورت میں اپنا مؤقف اورآنے جانے کے اوقات کو لوگوں سے پوشیدہ رکھنا۔ اپنے پڑوسیوں کی دی ہوئی تکالیف کو برداشت کرو اور ان کے ساتھ بھلائی کرو۔ کم ہنسا کر و، زیادہ ہنسو گے تودل مردہ ہوجائے گا۔ ذلیل اور گھٹیا لوگوں سے دوستی کا ہاتھ مت بڑھانا۔ میں بخیل شخص کو عادل نہیں سمجھتااور نہ ہی اس کی گواہی قبول کرتا ہوں۔ جو مصیبت لوگ تم پر نہیں ڈالتے تم کو بھی چاہیے کہ تم ان پر کوئی مصیبت مت ڈالو۔ جب تمہیں یہ یقین ہوجائے کہ میں اہل وعیال کی ذمہ داری اٹھا سکتا ہوں۔ فوراً شادی کر لو، فائدے میں رہو گے۔ مصیبتیں گن اہوں کا نتیجہ ہوا کرتی ہیں۔ عام لوگوں کے سامنے آواز اونچی کر کے ہنسامت کر ، اور نہ ہی بلاوجہ لوگوں کےسامنے مسکرایا کر، اس سے تیرے رعب میں کمی آئے گی۔ مساجد میں یا بازار میں بیٹھ کر کھانے پینےسے مکمل اجتنا ب کرو۔ اسی طرح عام پانی پینے کے سبیلوں سے عام بازاری پانی پلانے والوں سے پانی لے کر پینے سے مکمل پرہیز کرو۔اس لیے کہ وہ پاکیزگی اورصفائی کا خیال نہیں رکھتے۔ بیوی کے قریب جانےسے پہلے اللہ تعالیٰ کا ذکر اور اس سے خیر طلب کر لیا کرو۔ اگر تو دس برس تک بھی بے روزگار رہے اور تیرے پاس کھانے پینے کےلیے بھی کچھ نہ ہو پھر بھی علم سے منہ نہ موڑنا۔ لوگوں کے ساتھ محتا ط میل جول رکھا کرو۔ کیونکہ معلوم نہیں کون شخص آپ کےپاس کس رنگ میں آجائے۔ تین چیزوں کو ہمیشہ چھپا کر رکھنا چاہیے دولت، عورت اور جائیداد۔ عورتوں سے کثر ت سے بات چیت کرنے اور ان کی مجالس میں بیٹھنے سے گریز کریں۔ عورت کی جگہ پر اس وقت تک نہ بیٹھو جب تک وہ گرم ہو۔
Leave a Reply