بادشاہ کے چار بیٹے خوبصورت سبق آ موز کہانی
زندگی کا انمو ل سبق!!! ایک آ دمی کے چار بیٹے تھے۔ وہ چاہتا تھا کہ اس کے بیٹے یہ سبق سیکھ لیں۔ کہ کسی کو پرکھنے کو جلد بازی کا مظاہرہ نہ کریں۔ لہٰذا اس بات کو سمجھا نے کے لیے اس آ دمی نے اپنے بیٹوں کو ایک سفر پر روانہ کرنے کا فیصلہ کیا اور دور دراز علاقے میں ناش پاتی کا ایک درخت دیکھنے کے لیے بھیجا۔ ایک وقت میں ایک بیٹے کو سفر میں بھیجا کہ جاؤ اور اس درخت کو دیکھ کر آ جاؤ۔
باری باری سب کا سفر شروع ہوا ۔ پہلا بیٹا سردی کے موسم میں گیا۔ دوسرا بہا ر میں ۔ تیسرا گرمی کے موسم میں ۔ اور سب سے آخر والا چھوٹا بیٹا خزاں کے موسم میں گیا۔ جب سب بیٹے اپنا اپنا سفر ختم کر کے واپس لوٹ آ ئے تو اس آ دمی نے اپنے چاروں بیٹوں کو ایک ساتھ طلب کیا اور سب سے ان کے سفر کی الگ الگ تفصیل کے بارے میں پوچھا۔ پہلا بیٹا جو جاڑے کے موسم میں اس درخت کو دیکھنے گیا تھا۔ اس نے کہا۔ ابا جان وہ درخت بہت بد صورت ، جھکا ہوا اور ٹیڑا سا تھا۔ دوسرے بیٹے نے کہا۔ اے والدِ محترم وہ درخت تو ہرا بھرا تھا۔ ہرے بھرے پتوں سے بھرا ہوا تھا۔ تیسرے بیٹے نے ان دونوں بھا ئیوں سے اختلاف کیا کہ وہ درخت تو پھولوں سے بھرا ہوا تھا۔ اور یہ کہ اس سے حسین منظر پہلے کبھی دیکھا ہی نہیں تھا۔
سب سے چھوٹے بیٹے نے اپنے سب بھائیوں سے اتفاق ظاہر کیا کہ وہ ناشپاتی کا درخت تو پھل سے لدا ہو ا تھا اور ان پھل کے بوجھ کی وجہ سے وہ درخت زمین پر لگا ہوا تھا اور زندگی سے بھر پور نظر آ رہا تھا۔ اس سب کے بعد اس آ دمی نے مسکرا کر اپنے چاروں بیٹوں کی طرف دیکھا اور کہا کہ تم چاروں میں سے کوئی بھی غلط نہیں کہہ رہا۔ سب اپنی اپنی جگہ درست ہیں۔ بیٹے باپ کا جواب سن کر بہت حیران ہوئے کہ ایسا کس طرح ممکن ہے۔ باپ نے اپنی بات جاری رکھتے ہوئے کہا کہ میرے بیٹوں تم کسی بھی درخت یا آ دمی کو صرف ایک موسم یا ایک حالت میں دیکھ کر کوئی حتمی فیصلہ نہیں کر سکتے۔ کسی فرد کو جانچنے کے لیے تھوڑا وقت ضروری ہوتا ہے۔ انسان کبھی کس کیفیت میں ہوتا ہے تو کبھی کس کیفیت میں۔ اگر درخت کو تم نے جاڑے کے موسم میں بے رونق دیکھا ہے کہ تو اس کا مطلب یہ نہیں کہ اس پر کبھی پھل نہیں آ ئے گا ۔
اسی طرح اگر کسی آ دمی کو تم فقیری کی حالت میں دیکھ رہے ہو تو اس کا مطلب یہ نہیں کہ وہ آ دمی برا ہی ہو گا۔ میرے بیٹوں کبھی بھی جلد بازی میں کوئی فیصلہ نہ کرو۔ کسی کو اس وقت سمجھا یا پرکھا جا سکتا ہے جب یہ تمام موسم اس کے اوپر گزر جائیں۔ اگر تم سردی کے موسم میں ہی اندازہ لگا کر نتیجہ اخذ کر لو گے تو گرمی کی ہر یالی۔ بہار کی خوبصورتی اور بھر پور زندگی سے لطف اندوز ہونے سے رہ جاؤ گے ۔
Leave a Reply