حضرت عمر فاروقؓ کی زندگی کا ایک ایسا واقعہ
حضرت عمر ؓ نے ایک دن خلاف معمول لوگوں کو مسجد میں جمع کیا اور ممبر پر تشریف فرما ہو کر فرمایا۔” لوگو ایک وقت تھا جب میں مفلس و محتاج تھا اور اجرت پر لوگوں کے اونٹ چَرایا کرتا تھا، عام بہشتی کی طرح پانی بھر بھر کر گزارے کے لائق دام اکٹھے کر لیتا تھا۔ “ یہ کہہ کر منبر سے نیچے اتر آئے۔
لوگ بہت حیران ہوئے کہ یہ کیا ماجرا ہے اور آپ نے یہ بات کیوں کی۔ لوگوں کے پوچھنے پر حضرت عمر رضی اللہ عنہ نے جواب دیا۔ ” میرے دل میں خیال آیا کہ دوسرے مسلمانوں سے بہتر ہوں اس لیے ہی مجھے خلیفہ بنایا گیا ہے۔ مجھ میں کچھ غرور آگیا تھا۔ پس میں نے سمجھا کہ اپنی ماضی کی حالت زار بیان کروں تاکہ میرا غرور دور ہو جائے “۔
Leave a Reply