لیموں کو کاٹ کر اس میں لونگ رکھنے سے کیا ہوتا ہے؟ فائدے جان کر آپ بھی استعمال کرنا شروع کر دیں گے

گرمی کا موسم شروع ہو چکا ہے، کہیں زیادہ تیز دھوپ تو کہیں ہلکی تپش ہے، ایسے میں کھانے کی چیزوں پر مکھیاں، گھروں میں مچھر، چھوٹے موٹے کیڑے، اچار میں پھپھوندی لگنا ایک عام بات ہے۔

مگر کے-فوڈ جہاں آپ کی صحت، بیوٹی اور ذائقوں کا خیال رکھتا ہے، وہیں آپ کی گھریلو مشکلات میں بہترین ٹپس اور ٹوٹکے بھی آپ تک پہنچاتا ہے۔

چلیئے بتاتے ہیں کہ لیموں کے اندر یوں لونگ دبا کر رکھنے سے کون سے بڑے فائدے ہوتے ہیں تاکہ آپ بھی اطمینان سے یہ موسم گزار سکیں۔

ٹپ:

٭ ایک لیموں کو درمیان سے کاٹ کر اس میں 3 سے 4 یا لیموں اگر بڑا ہے تو 6 سے 8 لونگ اس کے اندر دبا دیں، اس کو گھر کے کونوں میں رکھ دیں، اس سے آپ کے گھر میں مچھر اور مکھیاں تو دور دور تک نہیں آئیں گی۔

٭ لیموں میں لونگ لگا کر اس کے اوپر تھوڑا سا بیکنگ پاؤڈر ڈال کر گھر میں اس جگہ پر رکھیں جہاں چیونٹیاں آتی ہوں، تمام چیونٹیاں لیموں کے پاس آکر مر جائیں گی۔

٭ اگر آپ نے اچار گھر میں بنا کر رکھا ہوا ہے تو اس میں لیموں کاٹ کر لونگ ڈال کر رکھ دیں، اچار میں کبھی پھپھوندی نہیں پڑے گی۔

٭ گرمی میں کھانا جلدی خراب ہو جاتا ہے تو بہتر ہے کہ کھانا جب فریزر میں رکھنے لگیں تو اس کے اوپر یہ لونگ والے لیموں کا ایک ٹکڑا رکھ دیں، کھانا بلکل بھی خراب نہیں ہوگا۔

فائدہ کیوں؟

ان ٹپس میں لیموں اور لونگ کا استعمال کیا گیا ہے جوکہ اینٹی بائیوٹک اور اینٹی فنگل ہیں، یہ کسی چیز کو خراب ہونے نہیں دیتی اور مکھیوں مچھروں کی اضافی پیدائش سے روکتی ہیں۔

Leave a Reply

Your email address will not be published. Required fields are marked *