کالی مرچ اور لہسن کا صرف پانچ روپے کا نسخہ
بعض نسخے بظاہر بالکل سادہ اور بنانے میں آسان نظر آتے ہیں لیکن جب ان کے فوائد پر غور کیا جائے تو بہت ہی کمال کے ہوتے ہیں اس تحریر میں بھی ایک ایسا ہی سادہ سا نسخہ پیش کیا جارہا ہے جو متعدد ایسے فوائد کا حامل ہے جو مہنگی دوائیوں سے بھی حاصل نہیں کئے جاسکتے اور نہ ہی ڈاکٹرز اور حکماء آپ کو ایسےسستے نسخے بتاتے ہیں
بلکہ وہ آپ کو لاکھوں ی دوائیاں کھلائیں گے تا کہ آپ سے زیادہ ان کی جیب کو فائدہ پہنچے یہ نسخہ صدیوں سے استعمال ہوتا آرہا ہے اس نسخہ کے استعمال سے آپ کی قوت مدافعت بڑھتی ہے موٹاپے کا مکمل طور پر خاتمہ ہوتا ہے جسم کو ایکٹو بناتا ہے جسم سے سستی اور تھکاوٹ کا خاتمہ ہوجاتا ہے اس کے استعمال سے آپ جسمانی طور پر جوان رہیں گے بڑھاپا جلدی آپ کے قریب نہیں بھٹکے گا یہ نسخہ صرف دو چیزوں پر مشتمل ہے اور یہ دونوں چیزیں ہی عام طور پر ہر گھر کے کچن میں موجود ہوتی ہیں اس کو بنانے کا طریقہ اور اس کے استعمال بھی بہت آسان ہے۔یہ کس کس مقصد کے لئے استعمال کیا جاسکتا ہے لہسن اور کالی مرچیں یہ دونوں ہی انفرادی طور پر بہت ہی زیادہ طاقتور اثردار اور متعدد فوائد کی حامل ہیں لیکن جب ان کو ایک ساتھ استعمال کیاجاتا ہے تو ان کے فوائد میں کئی گنا اضافہ ہوجاتا ہے
گھروں میں ان کے استعمال مصالحہ جات کے طو پر کیا جاتا ہے لیکن طب میں انہیں ان طاقتور جڑی بوٹیوں کے طور پر جانا جاتا ہے جو بہت ہی فائدہ مند اور جلد اثر انداز ہوتی ہیں اس نسخہ کے استعمال آپ کی ایمیونٹی کو مضبوط کرتا ہے جو کہ آج کل کے وبائی حالات میں انتہائی ضروری ہے کالی مرچ میں اینٹی بیکٹیریل خصوصیات پائی جاتی ہیں اور لہسن میں اینٹی بیکٹیریل اور اینٹی وائرل دونوں خصوصیات موجود ہوتی ہیں اس لئے یہ نسخہ انفیکشن سے بچانے میں بہت مدد گار ثابت ہوگا اسی طرح کالی مرچوں اور لہسن دونوں میں طاقتور اینٹی آکسیڈنٹ موجود ہوتے ہیں جو کہ امیون بوسٹر کے طور پر کام کرتے ہیں اس نسخہ میں موجود اینٹی آکسیڈنٹس آپ کے سیلز کو ڈیمیج ہونے سے بچاتے ہیں ان دونوں میں آپ کو سردی کھانسی اور نزلہ زکام سے بچانے کی خصوصیات موجود ہوتی ہیں خاص طور پر اگر لہسن کی بات کریں تو سردی کھانسی اور نزلہ زکام میں لہسن کا استعمال کیا جائے
تو تندرست ہونے کی رفتار ستر فیصد تک بڑھ جاتی ہے اس کا استعمال تیزی سے وزن کم کرنے میں بھی مدد گار ثابت ہوتا ہے اور آپ کے جسم میں موجود فالتو چربی کا اخراج کرتا ہے۔اس کو تیار کرنے کا طریقہ یہ ہے کہ لہسن اور کالی مرچ دونوں کو اکٹھا پیس کر ایک چٹکی ناشتے سے پہلے اور ایک چٹکی کھانے سے پہلے کھا لیجئے اور کھانا کھانے کے بعد اچھی طرح ورزش کیجئے چینی کا کم سے کم استعمال کیجئے اور تلی ہوئی چیزوں سے اجتناب کیجئے ۔انشاء اللہ سات سے آٹھ دن کے استعمال سے آپ کو بے حد حیران کر دینے والے نتائج ملیں گے۔اللہ ہم سب کا حامی وناصر ہو۔آمین
Leave a Reply