اگر آپ کے جوتوں سے بدبو آتی رہتی ہے تو یہ طریقہ آزما کر ہمیشہ کیلئے اس مسئلے سے
ہم میں سے 40فیصد سے زائد ایسے لوگ ہوتے ہیں جو کسی نہ کسی حد تک منہ سے بدبو آنے کے مسئلے کا شکار ہوتے ہیں۔ اب ماہرین نے نہ صرف منہ کی بدبو بلکہ بند جوتوں میں پیروں کی بدبو اور مردوں کی چھاتی بڑھ جانے جیسے مسائل کے بھی انتہائی آسان حل بتا دیئے ہیں۔میل آن لائن کی رپورٹ کے مطابق ڈینٹل سرجن ڈاکٹر مروائن ڈرویان کا کہنا ہے کہ منہ سے بدبو آنے کی کئی وجوہات ہوسکتی ہیں
لیکن 80فیصد وجوہات کا تعلق دانتوں کی صحت و صفائی سے منسلک ہے۔ رات بھر نیند کے دوران منہ میں ایسے بیکٹیریا جمع ہو جاتے ہیں جو بدبوکاباعث بنتے ہیں۔ اس نوعیت کی بدبو کوئی چیزپینے یا برش کرنے سے ختم ہو جاتی ہے۔ اس کے علاوہ لہسن کھانے سے بھی منہ سے بدبو آنے لگتی ہے کیونکہ اس میں سلفر ہوتا ہے۔ شراب اور سگریٹ نوشی کی عادت بھی منہ سے بدبو آنے کا باعث بنتی ہے۔ ان سے نجات حاصل کرکے بدبو سے چھٹکارہ پایا جا سکتا ہے۔ منہ میں 10کروڑ بیکٹیریا موجود ہوتے ہیں جن میں 15اقسام ایسی ہیں جو منہ کی بدبو کا سبب بنتی ہیں۔اگر ہم کھانا کھانے کے بعد اچھی طرح کلی نہ کریں تو کھانے کے ذرات بھی بدبو کا سبب بنتے ہیں۔بدبو آنے کی بعض وجوہات ایسی ہیں جن میں علاج کی ضرورت پڑتی ہے۔ ان میں سے ایک منہ کا خشک ہوجانا ہے۔پیروں سے بدبو آنے کی وجوہات بتاتے ہوئے ایک اور ماہرڈاکٹر میتھیو فیزپاٹرک کا کہنا تھا کہ پیروں سے آنے والی بدبو کی سب سے بڑی وجہ وہ بیکٹیریا ہوتے ہیں جو انسانی پسینے پر پلتے ہیں۔ جب پیروں میں پسینہ آتا ہے تو یہ بیکٹیریا وہاں جمع ہونا شروع ہو جاتے ہیں اور بدبو کا باعث بنتے ہیں۔اس سے نجات صرف باقاعدگی سے پاﺅں دھونے، صاف ستھری جرابیں پہننے اور جوتوں کو خشک رکھنے سے ہی ممکن ہے۔ہمارے پاﺅں زیادہ تر ڈھکے رہتے ہیں چنانچہ یہ بیکٹیریا کے رہنے کے لیے بہترین جگہ ہوتے ہیں۔چنانچہ ہمیں اچھی طرح پاﺅں دھونے چاہئیں، اعلیٰ معیار کی، صاف جرابیں پہننی چاہئیں اورجوتوں کا ایک ہی جوڑا روزانہ پہننے کی بجائے تبدیل کرتے رہنا چاہیے تاکہ جوتے خشک ہو سکیں اور ان میں موجود بیکٹیریا ختم ہو سکیں
۔بعض مردوں کی چھاتی بڑھ جاتی ہے اور کسی حد تک خواتین کی طرح نظر آنے لگتی ہے۔ درحقیقت یہ چھاتی کی ایک بافت کے حد سے زیادہ بڑھ جانے کی وجہ سے ہوتا ہے۔ اس بافت کو Gynaecomastiaکہتے ہیں۔ماہرین کا کہنا ہے کہ مردوں میں چھاتی کا بڑھ جانا عام مسئلہ ہے تاہم متاثرہ مردوں کی حتمی تعداد بتایا ناممکن ہے۔ بعض مردوںمیں چربی جمع ہو جانے کی وجہ سے بھی چھاتی بڑی نظر آنے لگتی ہے۔پروفیسر آئیان بینکس کا کہنا تھا کہ ”چھاتی بڑھ جانے کے مسئلے سے دوچار مردوں کو ایک مخصوص ورزش کرنی چاہیے۔ ایسے مرد پاﺅں زمین پر پھیلا کر بالکل سیدھا بیٹھ جائیں اور اپنے کندھوں کو پیچھے کی طرف اس طرح کھولنا شروع کریں کہ کمر میں موجود کندھوں کی ہڈیاں ایک دوسرے کے قریب آنے لگیں۔ انہیں اتنا قریب لانے کی کوشش کریں کہ ان میں ٹینس بال قابو آ جائے۔ اسی حالت میں 5سانسیں لیں اور واپس نارمل حالت میں چلے جائیں۔ یہ ورزش کئی بار دہرائیں۔ اس سے چھاتی کا مسئلہ حل ہو جائے گا۔اگر آپ اس مسئلے کے ساتھ ڈاکٹر کے پاس جائیں گے تو وہ آپ کو ڈائٹنگ کرنے اور وزن کم کرنے کا مشورہ دے گا اور اگر اسے آپ میں Gynaecomastiaکا شبہ پڑا تو وہ آپ کا بلڈٹیسٹ کرے گا۔تاہم ہمیں یہ ذہن میں رکھنا چاہیے کہ یہ چیز سن بلوغت کو پہنچ کر لگ بھگ ہر لڑکے میں دیکھنے کو ملتی ہے۔
Leave a Reply