ایک ذرا سی غلطی پر جوڑے کو اپنی شادی کے 36 سال بعد دوبارہ شادی کرنی پڑ گئی

گلوب نیوز! ہوائی سے تعلق رکھنے والے ایک جوڑے، جس کی شادی 36 سال پہلے ہوئی تھی، کو دو سال پہلے معلوم ہوا تھا  کہ اُن کی شادی تو دفتری غلطی کی وجہ سے  رجسٹر ہی نہیں ہوئی۔اس جوڑنے اب قانونی کاروائی پورا کرنے کے لیے دوبارہ شادی کی ہے۔رپورٹ کے مطابق رینڈی اور لی مچل گزشتہ ہفتے عدالت میں شادی کے بندھن میں جڑ گئے باوجود یہ کہ 1982 میں ان کی شادی ہو چکی تھی۔

اس جوڑے کو دو سال قبل علم ہوا تھا کہ ہنٹنگٹن بیچ، کیلیفورنیا میں وقوع پذیر ہونے والی ان کی شادی کا لائسنس فائل نہیں کیا گیا تھا۔ لی مچل کو اس غلطی کا پتہ اس وقت چلا جب اسے اپنے ڈرائیونگ لائسنس  کی تجدید کرانے کے لیے شادی کے  لائسنس کی ضرورت پڑی تاکہ نام کی تبدیلی دکھائی جا سکے۔ اس کے پاس جو شادی کا  سرٹیفکیٹ موجود تھا وہ محض یادگاری کاپی تھی۔جب انہوں نے کیلیفورنیا اورنج کاؤنٹی سے دستاویزات کے لیے رابطہ کیا تو وہاں ان کی شادی کا کوئی ریکارڈ موجود نہیں تھا۔ رینڈی مچل کے مطابق یہ اطلاع ان کے لیے  ناخوشگوار تھی کہ ان کی شادی کا کوئی ثبوت ہی موجود نہیں تھا۔تاہم ان کی بیٹی کیٹلین مچل ،جوکہ ایک وکیل ہیں، نے انہیں دوبارہ سے باقاعدہ شادی کرنے کو کہا۔ اس سلسلے میں اس نے انہیں مختلف ضرورتوں جیسے لائف انشورنس اور ٹیکسز وغیرہ کا حوالہ دیا۔رینڈی نے گزشتہ ہفتے لی کو ہونگوانجی مشن اسکول، جہاں وہ پڑھاتی ہیں، سے اپنے ساتھ لیا۔ عام سے کپڑوں میں ملبوس وہ عدالت گئے، اپنے عہدو پیمان  دہرائے اور شادی کر لی۔اب سے وہ ہر سال نئی تاریخ پر اپنی شادی کی سالگرہ منائیں گے۔

Leave a Reply

Your email address will not be published. Required fields are marked *