ملک بھر میں آئندہ 6 دن موسم کیسا رہے گا ؟ محکمہ موسمیات نے پیشگی اطلاع ‎کردی

گلوب نیوز! ٹھنڈی ہوائیں ملک کے بیشتر حصوں پرموجود ہیں۔ ملک کے بالائی علاقوں میں مغربی ہوائوں کا سلسلہ جمعہ سے داخل ہوگا۔تفصیلات کے مطابق آج بروز بدھ کو پنجاب کے میدانی علاقوں میں دھند چھائے رہنے کا امکان ظاہر کیا گیا جبکہ کشمیر، گلگت بلتستان،بالائی خیبرپختونخوا اور شمالی بلوچستان میں موسم شدید سرد جبکہ ملک کے دیگر علاقوں میں موسم سرد اور خشک رہے گا ۔

محکمہ موسمیات کی رپورٹ کے مطابق بروز جمعرات کو پنجاب کے میدانی علاقوں اور بالائی سندھ میں دھند چھائے رہنے کا امکان ہے ۔ کشمیر، گلگت بلتستان،بالائی خیبرپختونخوا اور شمالی بلوچستان میں موسم شدید سرد جبکہ ملک کے دیگر علاقوں میں موسم سرد اور خشک رہے گا ۔جبکہ بروز جمعہ کو ملک کے بیشترعلاقوں میں موسم سرد اور خشک جبکہ بالائی علاقوں اور شمالی بلوچستان میں شدید سرد رہے گا۔ تاہم بالائی خیبر پختونخوا، گلگت بلتستان، کشمیر اور ملحقہ پہاڑی علاقوں میں بارش/برفباری متوقع ہے ۔پنجاب کے میدانی علاقوں اور بالائی سندھ میں شدید دھند چھائے رہنے کا امکا ن ہے ۔ رپورٹ کے مطابق ہفتے کے روز بالائی خیبرپختونخوا ، گلگت بلتستان ، خطہ پوٹھوہار ، اسلام آباد ، کشمیر اور اس سے ملحقہ پہاڑی علاقوں میں بارش / برفباری متوقع ہے جبکہ پنجاب کے میدانی علاقوں اور بالائی سندھ میں شدید دھند چھائے رہنے کا امکان ہے۔ ملک کے دیگر علاقوں میں موسم خشک رہے گا۔ بروز اتوار گلگت بلتستان اور کشمیر میں بارش / برفباری متوقع ہے جبکہ پنجاب کے میدانی علاقوں اور بالائی سندھ میں شدید دھند چھائے رہنے کا امکان ہے ۔ ملک کے دیگر علاقوں میں موسم خشک رہے گا۔رپورٹ میں کہا گیا ہے کہ بروز سوموار ملک کے بیشترعلاقوں میں موسم سرد اور خشک جبکہ بالائی علاقوں میں شدید سرد/مطلع جزوی ابر آلود رہے گا۔

پنجاب کے میدانی علاقوں اور بالائی سندھ میں شدید دھند چھاۓ رہنے کا امکان ہے اسی طرح منگل کے دن بھی ملک کے بیشترعلاقوں میں موسم سرد اور خشک جبکہ بالائی علاقوں میں شدید سرد/مطلع جزوی ابر آلود رہے گا۔ پنجاب کے میدانی علاقوں اور بالائی سندھ میں شدید دھند چھاۓ رہنے کا امکان ہے

Leave a Reply

Your email address will not be published. Required fields are marked *