سیب اللہ تعالیٰ کا انسانوں کے لیے ایک خاص تحفہ۔۔۔!!!سائنسدانوں کا ایسا انکشاف کہ جان کر آپ روز ایک سیب ضرور کھائیں گے
نیویارک(ویب ڈیسک)سیب بے شمار طبی فوائد کا حامل پھل ہے جس کے متعلق عام مقولہ بھی ہے کہ روزانہ ایک سیب کھانے سے آپ کو ڈاکٹر کے پاس جانے کی ضرورت نہیں رہتی۔ اب سائنسدانوں نے نئی تحقیق میں اس پھل کا ایک اور ایسا فائدہ بتا دیا ہے کہ سن کر آپ اسے اپنی روزمرہ خوراک کا حصہ بنا لیں گے۔
میل آن لائن کے مطابق سائنسدانوں نے بتایا ہے کہ سیب پٹھوں کی اکڑن اور اینٹھن کی بیماری سکلیروسس (Sclerosis)بیماری سے نجات کے لیے بہترین چیز ہے۔ اس کی جلد میں ایک کمپاﺅنڈ پایا جاتا ہے، جس کی وجہ سے سیب کی رنگت میں چمک آتی ہے۔یہ کمپاﺅنڈ انسانوں میں پٹھوں کی اکڑن اور سختی کو کم کرتا ہے۔ فلاڈلفیا کی تھامس جیفرسن یونیورسٹی کے سائنسدانوں نے اس تحقیق میں سکلیروسس کی وجہ سے مفلوج ہو چکے چوہوں کو اس کمپاﺅنڈ سے بننے والی دوا دی جس سے وہ دوبارہ چلنے پھرنے کے قابل ہو گئے۔
اس کے علاوہ سائنسدانوں نے چوہوں کو ناشپاتی کی جلد میں پایا جانے والا ارسالک ایسڈ بھی دیا اور اس کے بھی سیب کی جلد میں پائے جانے والے کمپاﺅنڈ جیسے ہی نتائج سامنے آئے۔ تحقیقاتی ٹیم کے سربراہ پروفیسر گوانگ ژیانگ ژینگ کا کہنا تھا کہ ” اس کمپاﺅنڈ سے دنیا کی پہلی ایسی دوا بنائی جا سکتی ہے جو سکلیروسس سے جسم کو پہنچنے والے نقصان کا ازالہ کر سکتی ہے۔ فی الوقت کوئی ایسی دوا نہیں ہے جو اس بیماری سے پہنچنے والے نقصان کو ختم کرکے پٹھوں کو ازسرنو ٹھیک کر سکے۔“
Leave a Reply