حضرت امام محمد رحمہ اللہ علیہ

حضرت امام محمد جو ہمارے امام اعظم کے شاگردوں میں سے تھے۔ان کے زمانے میں ایک لاولد بوڑھا آدمی تھا ۔آخری عمرمیں ان کے ہاں ایک لڑکی پیداہوئی۔وہ بوڑھا خوشی کے مارے آپے سے باہر ہو گیا اور خوشی میں قسم کھا بیٹھا کہ خدا کی قسم میں اپنی اس بچی کو جہیز میں ساری دنیا کی چیزیں دوں گا۔اور لڑکی جب بڑی ہو گئی تو وہ حیران ہو ا کہ دنیا کی ساری چیزیں تو جہیز میں دینا میرے بس کی بات نہیں۔اب قسم کیسے پوری کروں گا۔حضرت امام محمد سے یہ مسئلہ دریافت کیا۔آپ نے فرمایا کہ فرمایا کہ تم جہیز میں قرآن پاک دے دو ۔قرآن پاک دیا تو گویا دنیا کی سب چیزیں دے دیں۔دیکھا آپ نے کیسا عجیب فیصلہ کیا ہے۔واقعی قرآن پاک دین ودنیاکی ساری ۔۔برکتوں پر حاوی ہے

 

Leave a Reply

Your email address will not be published. Required fields are marked *