جوڑوں کے درد کا شکار لوگ
ہلڈی کے استعمال کے فوائد تو سبھی جانتے ہیں لیکن آج ہم آپ کو اس سے متعلق مکمل تفصیلات سے آگاہ کرتے ہیں ۔ اب کئی تحقیقات سے اسے جادوئی شے قرار دیا جاچکا ہے۔ نئی تحقیق سے معلوم ہوا ہے کہ ہلدی اپنے اندر انقلابی طبی خواص رکھتی ہے۔
تو پہلے ہلدی کی چائے کےفوائد پڑھئے اور اس کے بعد چائے تیار کرنے کی ترکیب جانتے ہیں۔جوڑوں اور گٹھیا کے درد میں مفید 2017 میں کی گئی تحقیق سے معلوم ہوا کہ امریکہ میں جوڑوں اور گٹھیا کے درد سے متاثرہ افراد ہلدی کی چائے پیتے ہیں
اور اس سے انہیں افاقہ ہوا۔ ہلدی میں موجود کئی اہم کیمیکل ہڈیوں کے درد اور جوڑوں کی سوزش کم کرتے ہیں۔جسم کے دفاعی نظام کی بہتری ہلدی میں موجود سرکیومن میں اینٹی وائرل، اینٹی انفلیمٹری اور اور اینٹی آکسیڈنٹس خواص موجود ہوتے ہیں۔
اس کے علاوہ یہ بیکٹیریا کو ختم کرنے کی زبردست صلاحیت رکھتی ہے۔یہ امنیاتی نظام کو درست رکھتی ہے اور کینسر سمیت کئی بیماریوں کو آپ سے دور رکھتی ہے۔دل کے امراض کو دور رکھےہم جانتے ہیں کہ سرکیومن نامی کیمیکل ہلدی میں عام پایا جاتا ہے
اور بہت سے خواص رکھتا ہے۔ یہ ایک جانب تو اندرونی سوزش و جلن کو کم کرتا ہے تو دوسری جانب اس میں اینٹی آکسیڈنٹس موجود ہوتے ہیں۔اس ضمن میں 2012 میں ایک سروے کیا گیا اور دل کے مریضوں کو بائی پاس سے قبل تین دن قبل اور پانچ دن بعد روزانہ چار گرام سرکیومن دیا گیا تو اس سے دل کے دورے کے خطرات 17 فیصد تک کم دیکھے گئے ہیں
Leave a Reply