لاغر اور کمزور جسم بنے گا پہلوانوں کی طرح مضبوظ بنائیں
جسم میں کمزوری کیلئے بہترین نعمت ہے۔۔۔ اس میں بڑی مقدار میں قوت بخش اجزاء پائے جاتے ہیں مثلاًوٹامن اے،بی ون،بی ٹو، بی سی، کے علاوہ کیلشیم، میگنیشم، پوٹاشیم، سوڈیم، تانبا، لوہا، فاسفورس، سلفر اور لحمیات وغیر ہ کھجور کی کثیر النافع خصوصیات کی بنا پر نبی کریم ﷺ اس سے روزہ افطار کرنا پسند کرتے تھے کھجورانتہائی قدیم پھل ہے۔
مورفین نے 8000سال قبل مسیح میں عراق کی سرزمین پر اس کی موجودگی کا تذکرہ کیا ہے۔ یہ گرم ممالک کا پھل ہے اس کے وطن خلیج فارس کے نواحی علاقے ایران، عراق،افریقہ اور عرب تصور کئے جاتے ہیں ان کے علاوہ دنیا کے دیگر ممالک کے علاقوں کی کھجوریں اپنی پیدا اور لذت اور شرینی کے لحاظ سے مشہور ہیں۔ کھجور کی لاتعداداقسام ہیں مگر اس کی ایک قسم ایسی بھی ہے جس سے شکر کے ساتھ ایک کیمیائی جوہر(Invertas) پایا جاتا ہے جو شکر کو ایسی مٹھاس میں تبدیل کر دیتا ہے جسے جسم بآسانی قبول کر لیتا ہے اور ذیابیطس کے مریضوں کو اس سے نقصان نہیں پہنچتا اسے Fructosکہتے ہیں۔ مدینہ منورہ کی مشہور عجوہ اور برفی کھجوروں میں یہ جوہر پایاجاتا ہے۔ کھجور کی ایک قسم گٹھلی کے بغیر بھی ہے۔
Leave a Reply