نوجوان اپنی سیلفی کی وجہ سے محبوبہ کے ہاتھوں پکڑا گیا
اسلام آباد(گلوب نیوز) ایک نوجوان نے گاڑی میں سفر کرتے ہوئے سیلفی بنا کر اپنی محبوبہ کو بھیجی مگر اس سیلفی کی وجہ سے کچھ ایسے طریقے سے اس کی بے وفائی پکڑی گئی کہ وہ سوچ بھی نہ سکتا تھا۔ میل آن لائن کے مطابق اس نوجوان نے سیلفی لیتے وقت چشمے پہن رکھے تھے۔
اور ان چشموں میں اس کے برابر والی سیٹ پر بیٹھی ایک لڑکی کا عکس صاف نظر آ رہا تھا۔ نوجوان کی 24سالہ محبوبہ سڈنی کنسک کو اس نے یہ سیلفی سنیپ چیٹ پر بھیجی جسے سڈنی نے دیکھا تو چشموں میں اس لڑکی کا عکس بھی دیکھ لیا۔ مختصر لباس پہنے وہ لڑکی ٹانگیں گاڑی کی ونڈو میں رکھے نیم دراز تھی۔ سڈنی نے یہ تصویر ایک ٹک ٹاک ویڈیو کی صورت میں دنیا کو دکھائی اور بتایا کہ وہ اس نوجوان کے ساتھ 4سال سے تعلق میں تھی۔ جب اس سیلفی کے ذریعے اس نے اس کی بے وفائی پکڑی تو اس نے مزید تحقیق کرنے کا فیصلہ کر لیا۔ سڈنی نے جب چھان بین کی تو یہ انکشاف ہوا کہ وہ صرف گزشتہ ایک ماہ کے دوران ہی پانچ مختلف خواتین کے ساتھ جسمانی تعلق قائم کر چکا تھا۔ سڈنی نے ویڈیو میں بتایا کہ ”اپنے بوائے فرینڈ کا یہ چہرہ سامنے آنے پرمجھے شدید جھٹکا لگا، تاہم میں نے خود کو سنبھالا اور اس کے ساتھ تعلق
Leave a Reply