روزانہ استعمال سے 20 بیماریوں کا علاج
لونگ قدرت کا وہ انمول تحفہ ہے جو قدیم طریقہ علاج اور جدید ہیلتھ سائنس میں برابر اہمیت اختیار کئے ہوئے ہے ۔ بر صغیر میں چند عشروں قبل لونگ کو بطور ٹوتھ پیسٹ استعمال کرتے ہوئے اس کی باقاعدہ تشہیر کی جاتی تھی اور یہ سلسلہ آج بھی کسی نہ کسی شکل میں جاری ہے ۔ پرانے وقتوں میں مختلف طبی مسائل کے حل کے لیے لونگ کے استعمال کی اہمیت کو آج جدید میڈیکل سائنس کے زریعے ثابت کیا جا رہا ہے ۔ اس کے علاوہ زیبائشی مصنوعات بنانے والی کمپنیاں بھی لونگ کو اہم ترین جزوے کے طور پراہمیت
دیتی ہیں۔جسم کو سن کرنے والی دوا انجیکشن لگانے یا کسی سرجری کے لیے جسم پر لونگ والی جیل لگادینے سے وہ حصہ سن ہو جاتا ہے جس سے درد کا احساھ نہیں ہے ہوتا ۔دانتوں کی حفاظت اور تکالیف کا علاج ۔دانتوں کی حفاظت کے لیے آج دنیا بھر میںیو جینوں کا استعمال کیا جارہا ہے اور یہ مرکب لونگ کے تیل میں پایا جاتا ہے ۔ اس کے علاوہ لونگ کا تیل دانتوں کی بیماریوں کے علاج میں بھی بہت موثر سمجھا جاتا ہے ۔یاداشت کی بہتری ۔ معروف طبی ماہر سر ہالڈ ر کی تحقیق کے مطابق لونگ کے تیل کا استعمال یاداشت کو بہتر بناتا ہے ۔زہریلی خوراک ۔ فوڈپوائزننگ کی وجہ سے ہونے والی تکالیف کے علاج کے لیے لونگ کا استعمال نہایت مفید ہے ۔لونگ کا تیل فوڈپوائزننگ کا سبب بننے والے بیکڑیا کا خاتمہ کرتا ہے ۔ سانس کی تکالیف ہرنیہ اور اسہال ۔لونگ میں شامل یوجینول ان تینوں اقسام کی بیماریوں کے لیے نہایت مفید ہے اس کے استعمال سے مزکورہ امراض کا شکار ہونے پر چند منٹ میں افاقہ ہو سکتا ہے ۔جسمانی قوت کے لیے قدرتی نعم البدل ۔ سپن میں ہونے والی ایک تحقیق کے مطابق لونگ کے اندر فربہ مائل خلیے پیدا کرنے کی بے پناہ صلاحیت موجود ہوتی ہے ۔انسولین کے نظام کی مضبوطی روزانہ چند گرام لونگ کا استعمال متعدد بیماریوں سے بچائو کا سبب ہے لونگ انسولین میں تحریک پیدا کرتے ہوئے کولیسٹرول اور گلوکوزکی سطح کو دس سے تیس فیصد تک کم کر دیتا ہے
اس کے علاوہ لونگ کے استعمال سے قوت مدافعت میں اضافہ ہوتا ہے کینسر کے بچائواور کینسر کے پھلنے کی رفتار کو سست کیا جا سکتا ہے ۔نزلہ جب موسم سرما میں نزلہ زکام اور کھانسی ہو جائے تو بعض میں شدت کا پانی بہتا ہے چھنکوں سے برا ہال ہوتا ہے کھانسی کر کے برا حال ہو جاتا ہے یا گلہ خراب ہو جاتا ہے تو لونگ لے کر تھورا سا نمک لگا کر چوسنا بڑا فائدہ مند ہے ۔دمہ کے مریض کے لیے لونگ بہت مفید ہے لونگ کا باریک سفوف ایک گرام دودھ کے بنا چائے کا قہوہ بنا کر اس میں ملاکر استعمال کریں۔ جسم اور جوروں کا درد جسم اور جوروں کے درد کے لئے لونگ کا قہوہ بڑا فائدہ مند ہے لونگ کے تیل کو تلوں کے تیل میں ملاکرمالش کرنا بھی مفید ہے ۔ سردرد کے لیے لونگ کے چار سے پانچ دانے پیس کر نمک میں ملاکر ماتھے پر لیپ کریں۔دانت درد دانت اور داڑھ میں اگر درد ہو تو روغن لونگ روئی سے لگا کر متاثرہ مقام پر لگائیں۔کان درد ایک لونگ کا دانہ تلوں کے تیل میں ایک چمچہ گرم کرکے تین سے پانچ قطرے کان میں ڈالنے سے کان درد ختم ہو جاتا ہے ۔کثرت پیشاب جن لوگوں کو پیشاب زیادہ آتا ہو وہ لونگ کا سفوف چٹکی برا استعمال کریں ۔پرانے زخم اگر پرانے زخم ٹھیک نہ ہوتے ہوں تو ان کے لیے روغن لونگ اور ہلدی کامر ہم بنا کر لگائیں۔ اس تحریر کو دوسروں کے ساتھ شیئر ظرور کریں شکریہ
Leave a Reply