کھیرا اور زیرہ پانی میں ڈال کر پینے سے جسم میں کیا تبدیلی آتی ہے؟ جاننے کے بعد آپ بھی یہ نسخہ ضرور آزمائیں گے

سلاد میں سب سے زیادہ کھایا جانے والا کھیرا ہماری صحت پر بہت مثبت اثرات مرتب کرتا ہے اور اس کو مختلف قسم کے ڈیٹوکس واٹر میں بھی استعمال کیا جاتا ہے۔ وزن کم کرنے کے حوالے سے ڈیٹوکس واٹرکی اپنی اہمیت ہے اور سب ہی اس کو استعمال کرتے ہیں۔ ماہرین کے مطابق: ” ڈیٹوکس واٹر کا استعمال جسم کو کئی طریقوں سے فائدہ دیتا ہے۔

مگر ضروری یہ ہے کہ آپ اس کو اتنا ہی استعمال کریں جتنا ضروری ہے یعنی دن میں ایک سے دو بار اس کا استعمال رکھیں اس سے زیادہ یہ آپ کو نقصان بھی پہنچا سکتا ہے۔”

سب سے پہلے تو ہمیں ڈیٹوکس واٹر کے فوائد معلوم ہونے چاہیئں تاکہ جب آپ اس کو پی رہے ہوں تو جسمانی تبدیلیوں سے متعلق ہمیں قبل از علم ہو۔۔

فوائد:

• وزن کم کرنے کے لئے یہ پانی کسی مہنگے سیرم کی طرح کام دکھاتا ہے اور اضافی چربی کو جسم پر جمنے نہیں دیتا۔

• یہ ہمارے میٹابولزم کو بوسٹ کرکے جسم سے فاضل مادوں کا جلد اخراج کرنے کا سبب بنتا ہے۔

• جگر کی صفائی میں اہم کردار ادا کرتا ہے۔

• جسم میں موجود زہریلے مواد کے اثرات کو زائل کرنے میں مدد دیتا ہے۔

• قبض اور پیٹ کے تمام طرح کے مسائل میں مفید ہے۔

• گھبراہٹ اور بے چینی دور کرنے میں اہم کردار ادا کرتا ہے۔

ڈیٹوکس واٹر بنانے کا طریقہ:

کیا آپ جانتے ہیں کہ ڈیٹوکس واٹر کس طرح جلد از جلد آپ کو فائدہ دے سکتا ہے وہ بھی بغیر کسی نقصان اور ورزش کے۔۔۔۔۔۔ آج ہم آپ کو ایک خاص طریقہ بتاتے ہیں کہ کس طرح یہ پانی آپ کو جلد فائدہ پہنچا سکتا ہے۔

دو کپ سادے پانی میں ایک کھیرے کے سلائس کاٹ کر شامل کرلیں۔

پھر اس میں لیموں کو بھی اس طرح باریک قتلے کاٹ کر ڈال لیں۔

اب اس میں ایک چمچ سونف اور آدھا چمچ زیرہ ڈال کر چمچ کی مدد سے مکس کرلیں۔

ایک چٹکی ہلدی ڈالیں اور بس تیار ہے آپ کا جلد وزن گھٹانے والا ہربل ڈیٹوکس واٹر۔۔۔۔۔۔

استعمال کیوں کرنا چاہیئے؟

اس پانی میں قدرتی اشیاء کا استعمال ہوتا ہے لہٰذا یہ کسی طور نقصان دہ نہیں ہیں بس حد سے زیادہ استعمال قابلِ قبول نہیں۔ ہم دن بھر میں ایسے بہت سے فوڈز کو استعمال کررہے ہوتے ہیں جو بازاری اور غیر معیاری ہوتے ہیں جن کو کھانے کے بعد گیسٹرک مسائل اور قے، متلی آنے لگتی ہے اس لیئے ڈیٹوکس واٹر آپ کو کم وقت میں جلد ریلیف دینے میں مدد کرتا ہے۔

زیرے سے کیا ہوتا ہے؟

تحقیق کے مطابق :

زیرہ اینٹی آکسائیڈنٹس کا بہترین ذریعہ ہے، اس میں کاپر، زنک، وٹامن سی اور اے بھی پائے جاتے ہیں جو جسم میں گردش کرنے والے نقصان دہ آکسیجن ریڈیکلز کو خارج کرنے میں مدد دیتے ہیں اور ہاضمے عمل کو فعال بناتے ہیں۔زیرا آنتوں کی حرکت کو بہتر کرتا اور میٹابولک ریٹ بڑھاتا ہے جس کی وجہ سے جسمانی وزن میں جلد کمی آجاتی ہے۔جسم میں ایل ڈی ایل یا نقصان دہ کولیسٹرول کی سطح کو کنٹرول کرکے چربی کو جسم سے گھٹانے میں مفید ہوتا ہے۔ جگر اور دل کو ابتدائی خطرات سے بچانے میں ڈیٹوکس واٹر بہت مددگار ہوتا ہے۔

Leave a Reply

Your email address will not be published. Required fields are marked *