بیوی رے بیوی تجھ سے کون جیتے
ایک صاحب نے گھر میں بیگم کے ساتھ کھانا شروع کیا۔ دو تین نوالے ہی مشکل سے کھانے کے بعد انھوں نے شکایت کی۔۔”یہ آج تم نے کھانے کا کیا حشر کردیا ہے, نا گوشت گلا ہے نا ہی سبزی ۔ مجھ سے تو کھانا ہی نھیں کھایا جارہا”۔۔ بیگم صاحبہ تنک کر بولیں۔۔”غلطی اپنی اور غصہ مجھ پر اتار رہے ہو۔ یہ کھانا تو میرے بھی حلق
سے نیچے نہیں اتر رہا۔”میری غلطی۔۔۔؟؟شوہر کا پارہ اور چڑھ گیا۔” کیا کھانا میں نے پکایا ہے۔۔۔۔؟؟؟”کھانا پکانے کی ترکیبوں والی کتاب کس نے مجھے لاکر دی تھی۔۔۔؟؟بیوی نے نے پلیٹ سے ہاتھ کھینچتےکھینچتے ہوئے جوابی وار کیا۔۔اسی میں سے ایک پکوان کی ترکیب پڑھ کر میں نے یہ ڈش بنائی ہے۔اورسنو کہ وہ ترکیب چار آدمیوں کے لئے تھی , جبکہ ہم صرف دو ہیں۔۔”اسی لئے میں نے ہر چیز آدھی آدھی کردی۔۔”اور تو اور میں نے اتنی احتیاط برتی کے “پکنے کا وقت بھی آدھا رکھا۔”اب تم ہی بتاؤ۔۔۔۔”اتنی محنت اور احتیاط کے باوجود بھی سبزی اور گوشت گلیں نہیں تو غلطی میری ہے یا تمہاری۔۔۔۔؟؟؟”تمہیں ہی کوئی اچھی سی پکوان کی کتاب لانی چاہئے تھی کہنہیں۔۔۔؟؟؟
Leave a Reply