پیار تو اندھا ہوتا ہے
قصیے کہانیاں تو آپ نے بہت سی سنی ہوگی لیکن آج ہم آپ کو ایک ایسی لڑکی کی کہانی سناتے ہیں جو پیار تو اندھا ہوتا ہے کی مثال پر پوری اترتی ہے یہ کہانی ایک ایسی لڑکی کی ہے ہیں جو بچپن ہی سے دنیا کی رنگینیاں دیکھنے سے محروم ہے۔ اور اپنی خامی کو چھپانے کے لئے وہ دوسروں سے نفرت کرتی ہے۔ سوائے اپنے محبوب کے جو اسے خوش رکھنے کے لئے سب کچھ کرتا تھا۔ لیکن اس کے باوجود بھی وہ لڑکی افسردہ رہتی تھی۔
اور ہمیشہ اس یہی کہتی رہتی تھی کہ کاش میری آنکھیں ٹھیک ہو جائے اور میں بھی اس دنیا کے رنگ دیکھ سکوں۔ خواہش ہے میری خواہش ہے کہ میری آنکھیں ٹھیک ہو جائے اور اس کے بعد تمہارے ساتھ شادی ہو جائے۔ خوش قسمتی سے کچھ ہی دن بعد لڑکی کو ہسپتال سے کال آئی کہ آپ کے لیے ڈونر مل گیا ہے، لڑکی بہت خوش ہوئی اور اس لڑکے کو فون کر کے بتایا۔ جب لڑکی کا آپریشن ہو گیا اور اس کی آنکھیں کام کرنے لگیں تواس نے ادھر ادھر دیکھا۔ وہ اپنے دوست کو تلاش کر رہی تھی۔ ڈاکٹر سے کہا کہ میرے دوست کو کمرے میں بھجوا دیں۔ جب وہ ہسپتال کے کمرے میں داخل ہوا تو لڑکی نے دیکھا کہ وہ بیچارہ بھی اندھا تھا اور ایک عدد لاٹھی کے زریعے کمرے میں آیا تھا۔ لڑکے نے بولا کہ لو تمہاری خواہش پوری ہو گئی اب بتاؤ کہ تم میرے ساتھ شادی کرو گی۔ لڑکی نے بے حسی سے جواب دیا کہ کیسی پاگلوں والی باتیں کر رہے ہو، میں تم سے کیسے شادی کر سکتی ہوں تم بھی اندھے ہو، پوری زندگی کیسے گزرے گی۔ وہ چپ چاپ ادھر سے چلا گیا۔ کچھ دن بعد لڑکی کو اس کا آخری خط موصول ہوا جس کے طفیل اس بیوقوف کو پتہ چلا کہ اس لڑکے نے اپنی آنکھیں اس بے وفا حلڑکی کو ڈونیٹ کر دی تھیں کہ یہ خوش رہ لے گی۔ خط میں صرف اتنا لکھا تھا : میری آنکھوں کا خیال رکھنا۔ لڑکا پھر کبھی اس لڑکی سے نہیں ملا اور وہ بہت پچھتائی کیونکہ یہی ہوتا ہے جب آپ کسی اصل چاہنے والے کو کھو دیتے ہیں تو بالکل اکیلے رہ جاتے ہیں۔ انسان انتہائی مطلب پرست ہیں ہمیں وہی لوگ اچھے لگتے ہیں جس سے ہمارا مطلب ہو۔ یہاں پر سچے پیار کی کوئی قدر نہیں۔ اور اسی وجہ سے ہم اکثر مخلص لوگوں کو کھو دیتے ہیں۔ جن کی اصل زندگی میں ہماری بہت اہمیت ہوتی ہے۔
Leave a Reply