امریکہ میں مجھے ایک کمپنی کا ڈائریکٹر
امریکہ میں مجھے ایک کمپنی کا ڈائریکٹر ملا وہ پی ایچ ڈی تھا کہنے لگا میں بھی پاکستان گیا ہوں اور میں نے وہاں ایک عجیب بات دیکھی‘ میں نے کہا بتاؤ وہ کونسی؟ کہنے لگا وہاں کے بارے میں دو باتیں کرتا ہوں۔پاکستان ایک ایسا ملک ہے جس میں کار اور اونٹ ایک ہی سڑک پر چلتے ہیں میں نے کہا واقعی آپ ٹھیک بات کر رہے ہیں
وہ کہنے لگا کہ میں ایک دوسری بات بھی کرتا ہوں‘ میںنے کہا وہ کیا کہنے لگامیں نے وہاںغریب لوگوں کو دیکھا ان کےکپڑے پھٹے پرانےتھے ان کے چہروں سے اندازہ ہوتا تھا کہ انہیں کھانا بھی ٹھیک نہیں ملتا ان کے پاس نہانے کیلئے چیزیں بھی پوری طرح نہیں ان کے گھر کا معیار اتنا اچھا بھی نہیںلیکن میں یہ دیکھ کر حیران ہوتا تھا کہ ان کے چہروں پر سکون ہوتا تھا‘ کھڑے ہوتے تھے تو بالکل سیدھا کھڑے ہوتے تھے میں جتنے لوگوں سے پوچھتا تھا وہ سب کے سب رات کو میٹھی نیند سوتے تھے‘کہنے لگامجھے یہ بتائیں کہ اس کی کیا وجہ ہے؟ میں نے کہا کہ یہ اسلام کی برکت ہے۔ مزید اچھے اور تازہ ترین اپ ڈیٹ کے لئے ہمارے پیج کو لائیک کریں اور اپنی قیمتی رائے کے بارے میں کومنٹس میں ضرور آگاہ کریں۔
Leave a Reply