جلد ترو رتازہ ، دوران خون بہترین ، قبض ہمیشہ کیلئے ختم ، سردیوں میں انار کے چھلکوں کا قہوہ کیسے پینا ہوگا ؟ جانیں
کائنات نیوز! کیا آپ نے کبھی انار کے چھلکے کی چائے کے بارے میں سنا ہے ؟ جی جناب، انار کے چھلکے کی چائے بھی بنتی ہے اور اس کے فائدے بھی ایسے حیران کن ہیں کہ آئندہ آپ کو انار سے زیادہ اس کے چھلکے میں دلچسپی ہو گی۔ماہرین غذائیات کا کہنا ہے کہ انار کے چھلکے میں متعدد اقسام کے غذائی اجزاء وافر مقدار میں پائے جاتے ہیں، جن کے حصول کا بہترین طریقہ انار کی چائے ہے۔ اس کا آسان طریقہ یہ ہے کہ
۔ انار کے چھلکوں کو خشک کریں ۔ خشک ہونے کے بعد ان چھلکوں کو چھوٹے چھوٹے ٹکڑوں میں توڑ لیں۔ آپ انہیں پیس سکتے ہیں، یا بلینڈر یا کافی گرائینڈر میں ڈال کر بھی ان کا سفوف بنا سکتے ہیں۔ اس سفوف کو آپ عام کافی پاؤڈر کی طرح بوتل میں ڈال کر فریج میں محفوظ کر سکتے ہیں ۔ چائے بنانے کے لئے ایک کپ پانی میں ایک چمچ انار کے چھلکے کا پاؤڈر ڈالیں۔ اسے چنٹ منٹ تک ابالیں اور پھر چھان لیں۔ آپ اس چائے میں لیموں کا رس اور شہد بھی شامل کر سکتے ہیں۔ اس کا جیسے ذائقہ منفرد ہے ایسے ہی اس کے فوائد بھی ہیں ۔ یہ چائے آپ کے معدہ کو درست کر دیتی ہے لہٰذا قبض اور بدہضمی سے پریشان لوگوں کو اس کا استعمال ضرور کرنا چاہئیے۔ یہ دل کی بیماری کے کے واقع ہونے کے بہت کم کر دیتی ہے ، جلد کو ترو تازہ کرتی ہے، دوران خون کو بہتر کرتی ہے ، اور حتیٰ کہ کینسر جیسی موذی بیماری سے تحفظ میں بھی مدد گار ثابت ہوتی ہے۔
Leave a Reply