دردوں اور بخار کی صورت میں اجوائن کو جوش دیکر پئیں،اگر درد ہمیشہ رہے تو

اسلام آباد (گلوب نیوز)  ڈاکٹر کلینک میں ایک نو سالہ بچے کا چیک اپ کر رہا تھا اس بچے کے دانت میں درد تھا اور اس کی ماں ڈاکٹر کو بتا رہی تھی کہ درد والی نیلی گولیاں تین چار کھلائی ہیں لیکن آرام نہیں آیا، بچے کی ماں جن گولیوں کا ذکر کر رہی تھی وہ تیز ترین درد آرام دینے والی گولی انسیڈ یعنی فلر بیروفن ہے، یہ گولی معدے کے ساتھ، جگر، گُردے کا ستیاناس کردیتی ہے،

اس کے علاوہ سب سے محفوظ سمجھی جانے والی پیناڈول گولیوں سے لاکھوں لوگ جگر کے سُکڑنے والی بیماری کا شکارہوچکےہیں اور ہورہے ہیں۔اسی طرح پونسٹان، بروفین، ڈائکلو، وورین، بریکسین، فیلڈین وغیرہ دردوں کو کم کرنے والی گولیاں ہیں، لیکن ان ادویات کے فائدے کے ساتھ ساتھ بہت سے نقصانات بھی ہیں، ان کا زیادہ یا متواتر استعمال دِل، جگر اور گُردوں کیلئے بے حد نقصان دہ ہے۔اس کے علاوہ آج کل ہر کوئی بیفلام دھڑادھڑ استعمال کررہا ہے، اس کے بھی بہت نقصانات ہیں، بِلاضرورت اور کم تکلیف میں دردوں کی دوائیوں سے پرہیز کیا جائے۔ان تمام چیزوں کا آسان حل یہ ہے کہ دردوں اور بخار کی صورت میں اجوائن کو جوش دیکر پئیں۔اجوائن سے ہومیوپیتھک دوائی بیلاڈونا بنتی ہے جو بُخاروں کی مُجرب دوائی ہے۔اس کے علاوہ مقامی خودرو پودے شماکے کو پانی میں جوش دیکر پیاکریں۔اگر درد ہمیشہ رہے تو ادرک، لہسن، کالی مرچ کو سالن میں ڈبل، ٹرپل کرلیں۔کچی ہلدی کو جوش دے کر پیا کریں، اس کے علاوہ دردوں کیلئے سورنجانِ شیریں پیس کر دودھ سے لیا کریں۔انگریزی دوائیں مرض کو دباتی ہیں ٹھیک نہیں کرتی ہیں ان کے سائیڈ ایفیکٹس بہت زیادہ ہوتے ہیں، بہت سے اچھے ڈاکٹرز بھی ہیں جو دوائیوں کے سائیڈ ایفیکٹس کو سمجھتے ہوئے انہیں کور کرنے کیلئے ساتھ مزید دوائیں بھی دیتے ہیں،اب آپ پیناڈول کو ہی لے لیں، یہ کہا جاتا ہے

کہ سردرد کی صورت میں دو گولیاں لیں، یہ ایک ہزار ملی گرام بنتی ہے جبکہ آپ کے سرکا درد بھاپ لینے سے بھی ٹھیک ہو سکتا ہے، تھکاوٹ کی وجہ سے جسمانی درد ہوتا ہے اس کے لئے آپ خوب آرام کریں، خالی پیٹ ہونے کی صورت میں کوئی دوائی استعمال نہ کریں، اس کے علاوہ بچوں کو لگاتار کیل پول، پیڈرال یا بروفین شربت نہ پلائیں، بچوں اور بڑوں کی زیادہ بیماریاں ناک بند ہونے کے باعث ہوتی ہیں تو اس صورت میں گرم بھاپ دیاکریں، انہیں جوشاندہ اور توت سیاہ شربت پلائیں،اس کے علاوہ سبز قہوہ، ادرک اور شہد ملا کر پلائیں، ذرا سی تکلیف میں اتنی نقصان دہ انگریزی ادویات کا استعمال نہ کریں اور اپنے گردوں، دل اور جگر کو تباہ ہونے سے بچائیں، کوشش کریں کہ دیسی اور آسان نسخے استعمال کریں جو آپ کے گھر میں موجود ہوں۔اللہ ہم سب کو بیماریوں سے محفوظ رکھیں اور صحت کاملہ دیں۔

Leave a Reply

Your email address will not be published. Required fields are marked *