حضرت موسی علیہ السلام ایک دفعہ بہت شدید بیمار ہوۓ
حضرت موسی علیہ السلام ایک دفعہ بہت شدید بیمار ہوۓ تو اللہ رب العزت سے دعا فرمائی اللہ رب العزت نےفرمایا اۓ موسی علیہ السلام آپ ریحان کے پتے کھا لیں! موسی علیہ السلام نے ریحان کے پتے کھاۓ اور ٹھیک ہوگے. پھرکچھ عرصہ بعد بیمار ہوۓ پھر ریحان کے پتے کھاۓ تو ٹھیک نا ہوۓ! اللہ رب العزت سے دعا کی الہی پہلے اس بیماری میں ریحان کے پتے کھاۓ تھے تو تندرست ہوگیا تھا اب کھاۓ تو ٹھیک نا ہوا؟ تو اللہ رب العزت نے فرمایا” اۓ موسی علیہ السلام پہلے میرا امر تھا اب میرا امر نہیں میرا امر نہیں ہے مطلب یہ کہ شفاء ریحان کے پتوں میں ناتھی شفاء میرے امر سے تھی! ہم جولقمہ کھاتے ہیں
جو دوا استعمال کرتے ہیں ہرلقمہ اور دوا حلق سے نیچے اترتے وقت اللہ رب العزت سے اجازت طلب کرتی ہے اۓ اللہ میں اس بندے یا بندی کے لیے غذا بنوں شفاء بنوں یا بیماری بنوں؟ پھر جو میرے رب کا امر ہوتا ہے وہ لقمہ یا وہ دوا اس کےمطابق اثرکرتی ہے. ہم عام روزمرہ میں جو خوراک کھارہے اس خوراک سے کتنے مریض ایسے ہیں جو شفاء یاب ہورہے ہوتے ہیں اور کتنے ہی ایسے صحت مند انسان ہوتے ہیں جو وہ خوراک کھا کر بیمار پڑھ جاتے ہیں؟ ایک وقت ہوتا ہے ڈسپرین یا پیناڈول کی گولی کھانے سے سر درد جسم درد ٹھیک ہوجاتا ہے.پھرایک وقت ہوتا ہے وہی ڈسپرین اور پیناڈول کی گولی ہوتی ہے جس کےکھانے سے طبعیت اور زیادہ خراب ہوجاتی ہے؟میرےگھرکے کچن میں ایک ہی کھانا پک رہا وہ کھانا میں اور میری اہلیہ کھا رہی ہم بوڑھے ہو رہے. وہی کھانا ہمارے بچے کھا رہے وہ جوان ہورہے؟ ایک گھرمیں بننے والا کھانا گھر کے آٹھ دس افراد کھا رہے باقی سب چنگے بھلے گھرکا ایک فرد کھانا کھانے سے بیمار ہوگیا؟ صحت اور تندرستی گرکھانے میں ہوتی توگھرکاکوئی فرد بیمار ہی نا ہوتا اگر بیماری کھانے میں ہوتی توگھرکے سارے افراد بیمار پڑھ جاتے. غذا میں ہوامیں پانی میں دوا میں شفاء اور بیماری میرے رب کریم کے امر سےہی ملتی ہے. کھانا کھانے سے پہلے اور بعد میں اللہ رب العزت سے دعا ضرور مانگا کریں. کھانا کھانے سے پہلے کی دعا بسم اللہ الرحمن الرحیم اور کھانا کھانے کے بعد کی بہترین دعا الحمدللہ سورہ فاتحہ کا پڑھنا ہے کھانا
کھانے کے بعد سورہ فاتحہ کا پڑھنا ایسا ہے کہ گویا جیسے سوڈا واٹر والے سٹال پر لکھا ہوتا ہے ٹھاہ ٹھاہ ٹھاہ لکڑ ہضم پتھر ہضم. اللہ رب العزت ہرمسلمان کو اپنے نام کی برکتوں سے ہر دکھ و رنج اور ہر بیماری سے اپنی پناہ میں رکھے. آمین
Leave a Reply