چنے کا استعمال بڑی تعداد میں نا صرف پاکستان بلکہ
غذا اور جسمانی سرگرمیوں کی روٹین میں کوئی تبدیلی کئے بغیر بھی آپ روزانہ کی بنیاد پر لوبیا کی پھلیاں، چنے، مٹر اور دالیں کھا کر دبلے پتلے ہوسکتے ہیں۔
جریدہ ‘امریکن جرنل آف کلینکل نیوٹریشن’ کی مارچ کی اشاعت میں ‘جسم کے وزن پر غذائی پھلیوں کے اثرات’ کے نام سے شائع ہونے والی تحقیق سے ظاہر ہوا کہ ایک دن میں صرف 130 گرام یا تین چوتھائی کپ دالیں کھانا وزن میں کمی کا باعث بن سکتا ہے۔ یہ کھانے سے پیٹ زیادہ دیر بھرا بھرا محسوس ہوتا ہے اور یہ خراب کولسٹرول کی سطح کو کم کرنے میں بھی مدد کرتی ہیں۔
چنا دالوں کے خاندان سے تعلق رکھتا ہے جس کی دو اقسام ہیں ’کالا چنا اور سفید چنا‘ دونوں وٹامن اور معدنیات سے بھرپور غذا ہیں۔ چنے کا استعمال بڑی تعداد میں نا صرف پاکستان بلکہ بھارت سمیت کئی ممالک میں ہوتا ہے کیونکہ یہ پاکستان، بھارت، ترکی، آسٹریلیا اور ایران میں کثیر تعداد میں پیدا ہوتا ہے۔
طبی ماہرین کا کہنا ہے کہ تیزی سے وزن کم کرنے کے لیے ’بھنے ہوئے چنوں‘ کا استعمال نہایت مفید ہے۔ یہ ایک ایسی غذا ہے جس میں کیلوریز کم اور فائبر اور پروٹین کی کثیر مقدار موجود ہے، جس سے کمزوری دور ہوتی ہے۔ بھنے ہوئے چنوں کا استعمال نا صرف وزن میں کمی کا سبب بنتا ہے بلکہ انسانی جسم کو صحت مند اور توانا رکھنے میں بھی مدد کرتا ہے۔ اس سے جسم کو آئرن بھی ملتا ہے۔
ماہرین غذائیت ڈاکٹر ’آشہوتوش گوتم‘ کا کہنا ہے کہ چھلکوں کے ساتھ چنے کھانا کثیر مقدار میں جسم کو فائبر اور پوٹین فراہم کرتا ہے، اس کے علاوہ یہ دیر میں ہضم ہونی والی غذا ہے جس کے باعث کافی دیر تک بھوک نہیں لگتی۔ انہوں نے مزید کہا کہ چنے وزن میں کمی تو کرتے ہیں لیکن اس کے ساتھ ہی یہ جسم میں موجود فالتو چربی کو بھی ختم کرتے ہیں۔
کم کیلوریز: بھنے ہوئے چنوں میں نہایت کم کیلوریز پائی جاتی ہیں، تب ہی اس کا استعمال وزن کم کے لیے خاص کیا جاتا ہے۔ بے وقت لگنے والی بھوک میں کھائی جانے والی یہ بہترین غذا ہے۔ چنوں کو بغیر پکے اور پکا کر دونوں طرح سے کھایا جاسکتا ہے جبکہ اس کی چاٹ بنا کر شام کے وقت میں کھانا بھی فائدہ مند ہے۔ چنے کی خاص بات یہ ہے کہ اسے کھانے کے بعد کافی دیر تک پیٹ بھرا رہتا ہے۔
پروٹین سے بھرپور: چنا پروٹین سے بھرپور غذا ہے جو وزن میں کمی کے ساتھ وزن کو کنٹرول میں رکھنے میں بھی کار آمد ثابت ہوسکتاہے۔ چنوں کی غذائیت کو بڑھانے کے لیے اس میں پنیر اور سبزیاں شامل کی جاسکتی ہیں۔
کثیر تعداد میں موجود فائبر: چنوں میں شامل کثیر مقدار میں فائبر دیر تک آنتوں میں رہتا ہے، لہٰذا انسان کو دیر تک بھوک نہیں لگتی۔ تحقیق سےمعلوم ہوا ہے کہ جن افراد نے بھنے ہوئے چنوں کا استعمال 2 ماہ تک جاری رکھا ہے ان کے وزن میں کافی حد تک کمی آئی ہے۔ ماہرین نے مطابق ایک پیالی چنے عموماً پیٹ بھر دیتے ہیں۔ اس کے علاوہ چنوں کو با آسانی خریدا جاسکتا ہے، ان کو کہیں بھی لے جایا جاسکتا ہے اور کھایا جاسکتا ہ
Leave a Reply